دہشت گرد اجتماعات کو نشانہ بنا سکتے ہیں،وزیرداخلہ بلوچستان

دشمن موقع کی تلاش میں رہتا،سیکورٹی خدشات کے پیش نظر آزادی مارچ کی اجازت نہیں دیں گے،میرضیاء اللہ لانگو

منگل 22 اکتوبر 2019 00:01

کوئٹہ(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 21 اکتوبر2019ء) صوبائی وزیر داخلہ میر ضیاء اللہ لانگو نے کہا ہے کہ سیکورٹی خدشات کے پیش نظر جمعیت علماء اسلام کو آزادی مارچ کی اجازت نہیں دیں گے، اطلاعات ہیں کہ دہشت گرد اجتماعات کو نشانہ بنا سکتے ہیں حکومت بلوچستان نے اعلیٰ سطحی اجلاس دو دن بعد بلا لیا گیا احتجاج کرنا سب کا جمہوری حق ہے لیکن یہ جلسوں کا وقت نہیں ہے ان خیالات کا اظہار انہوں نے میڈیا سے بات چیت کرتے ہوئے کیا وزیرداخلہ میر ضیاء اللہ لانگو نے کہا کہ بلوچستان میں امن وامان کی صورتحال ہمیشہ تشویشناک رکھتی ہے اور دشمن حالات کو خراب کرنے کا موقع ڈھونتا ہے سیکورٹی خدشات کے پیش نظر جے یو آئی کو آزاد مارچ کی اجازت نہیں ہوگی اطلاعات ہیں کہ دہشت گرد اجتماعات کو نشانہ بنا سکتے ہیں دشمن موقع کی تلاش میں رہتا آزادی مارچ کی صورت میں موقع نہیں دینا چاہتے احتجاج کرنا تمام سیاسی جماعتوں کا جمہوری حق ہے لیکن احتجاج کے دوران کسی ممکن دہشت گردی کے حملہ انسانی جانوں کا ضیاع ہو سکتا ہے جس کے پیش نظر یہ فیصلہ کیا گیا ہے اور بلوچستان حکومت آئندہ دو دن میں اس حوالے سے اعلیٰ سطحی اجلاس طلب کرے گی جس میں معاملات کا جائزہ لیا جائے گا ۔

کوئٹہ میں شائع ہونے والی مزید خبریں