عبدالقادر شاہوانی کی رحلت سے بلوچی ،بر اہوری ادب میںمدتوں تک نہ پر ہونے والا خلا پیدا ہو اہے ، ظہور احمد بلیدی

مرحوم نے اپنی قلم کی طاقت سے دونوں زبانوں کی ترقی وترویج کیلئے گران قدر خدمات سرانجام دیں ، وزیر خزانہ بلوچستان

جمعرات 21 نومبر 2019 18:30

کوئٹہ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 21 نومبر2019ء)صوبائی وزیر خزانہ ظہور احمد بلیدی نے کہاہے کہ بلوچی اور بر اہوی زبانوں کے مشہو ردانشور ،ادیب شاعر، مصنف اور لکھا ر ی عبدالقادر شاہوانی کی رحلت سے بلوچی اور بر اہوری ادب میںمدتوں تک نہ پر ہونے والا خلا پیدا ہو اہے مرحوم نے اپنی قلم کی طاقت سے دونوں زبانوں کی ترقی وترویج کیلئے گران قدر خدمات سرانجام دیں ۔

ان خیالات کا اظہار انہوں نے ایک تعزیتی بیان میں کیا ۔

(جاری ہے)

صوبائی وزیر نے کہاکہ مرحوم عبدالقادر شاہوانی زندگی کے آخری عمات تک ادب سے جڑے رہے اور ادبی سطح پر وہ بلوچ قوم کی پہچان رہے ،انہوں نے کہا کہ مرحوم نے اپنے تصا نیف میں بلوچ قوم کی سنہری ثقافت ،روایات اور دوسرے مثبت صفات اوراخلاقی اقدار کی پر چارکی ۔صوبائی وزیر نے مرحوم عبدالقادر شاہوانی کے انتقال پر دلی رنج وغم کا اظہار کرتے ہوئے اللہ سے مرحوم کی بلند درجات اور پسما ندگان کو صبرعطا کرنے کی دُعا کی ۔دریں اثناء صوبائی وزیر نے ،مقامی ٹی وی چینل کے بیو رہ چیف علی شاہ کی والدہ کی وفات پر گہرے دُکھ کا اظہار کرتے ہوئے مرحوم کی بلند درجات اور پسما ندگان کو صبرعطا کرنے کی دُعاکی ۔

کوئٹہ میں شائع ہونے والی مزید خبریں