کوئٹہ میں 310گرام کے نان کی قیمت 20روپے مقرر کردی گئی

بدھ 11 دسمبر 2019 23:56

کوئٹہ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 11 دسمبر2019ء) کوئٹہ میں 310گرام کے نان کی قیمت 20روپے مقرر کردی گئی ، ڈپٹی کمشنر کوئٹہ اورنگزیب بادینی کے جاری کردہ ایک حکم نامے کے مطابق کوئٹہ میں 310گرام نان کی قیمت 20روپے مقرر کردی گئی ہے ،واضح رہے کہ آٹے کی قیمت میں اضافے کے بعد نانبائیوں نے کوئٹہ شہر میں 20روپے میں فروخت کئے جانے والے نان کا وزن کم کرکی280گرام کردیا تھا۔

متعلقہ عنوان :

کوئٹہ میں شائع ہونے والی مزید خبریں