بلوچستان کے گورنر کی برف باری سے متاثرہ علاقوں میں امدادی کارروائیاں مزید تیز کرنے کی ہدایت

اتوار 19 جنوری 2020 16:10

کوئٹہ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 19 جنوری2020ء) بلوچستان کے گورنر امان اللہ خان یاسین زئی نے صوبے کے برف باری سے متاثرہ علاقوں میں امدادی کارروائیاں مزید تیز کرنے کی ہدایت کی ہے۔

(جاری ہے)

گزشتہ روز انہوں نے یہ ہدایات صوبے میں حالیہ شدید برف باری کی وجہ سے پیدا ہونے والی صورتحال کے جائزے کے لئے بذریعہ روڈ کراچی سے کوئٹہ کا سفر کرتے ہوئے دیں۔گورنر نے خضدار، قلات، سوراب اور مستونگ کے علاقوں کا دورہ کیا اور متاثرہ لوگوں کو سہولتیں فراہم کرنے کیلئے قدرتی آفات سے نمٹنے کے صوبائی ادارے، ضلعی انتظامیہ اور فرنٹیئر کور بلوچستان کے جذبے کو سراہا۔

کوئٹہ میں شائع ہونے والی مزید خبریں