کورونا کی روک تھام کے لئے تمام احتیاطی تدابیر اپنائی جائیں، محمود خان اچکزئی

منگل 31 مارچ 2020 22:39

کوئٹہ۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 31 مارچ2020ء) پشتونخواملی عوامی پارٹی کے چیئرمین محمود خان اچکزئی نے عوام سے اپیل کی ہے کہ کورونا کی روک تھام کے لئے وہ تمام احتیاطی تدابیر اپنائیں جو ڈاکٹر زعالمی ادارئے اور ماہرین تجویز کررہے ہیں ہمیں کوشش کرنی ہے کہ کم سے کم نقصان کے بدلے یہ جنگ جیت لیں ،وہ یوں ممکن ہے کہ ہم اپنی حرکات و سکنات دنیا کے ان لوگوں کی ہدایت کے تابع کریں جو اس جنگ میں ہر اول دستہ ہیں۔

(جاری ہے)

سر دست بہتر ہوگا ہم اپنی گلی اور گھر تک اپنی روزمرہ زندگی محدود کردیں۔ عالمی وباء (نوول کورونا وائرس) کے باعث درپیش صورتحال اور تمام عوام کو احتیاطی تدابیر اختیار کرنے سے متعلق اپنے جاری کردہ ویڈیو پیغام میں کہاہے کہ اس وقت تمام انسانیت کرونا وائرس کے ساتھ مقابلے میں ہے، تین مہینے کی قلیل مدت میں یہ بیماری دنیا کے تقریباً 199 ملکوں تک پھیل گئی۔انہوں نے کہاکہ چین کے بہادر عوام اور ان کے مایہ ناز ڈاکٹروں نے اپنے 3292 بچوں کی قربانی کے بعد کسی حد تک اس بلا کو پیچھے دھکیلا ۔

کوئٹہ میں شائع ہونے والی مزید خبریں