الخدمت فائونڈیشن کا پبلک مقامات پر وائرس سے بچائو کیلئے سپرے کاکام جاری ہے،بشیرماندائی

ہفتہ 4 اپریل 2020 23:47

کوئٹہ(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 04 اپریل2020ء) جماعت اسلامی بلوچستان کے نائب امیر بشیر احمدماندائی نے کہاکہ نصیر آبادجعفرآباد میں الخدمت فائونڈیشن سے بازار،عبادت خانوں ،پبلک مقامات پر وائرس سے بچائوکیلئے سپرے کاکام شروع کر دیا ہے تقریباًاسی فیصد علاقے میں سپرے کر دیاہے ٹوڈوٹوبھی ہمارے رضاکارگئے ہیں انشاء اللہ دوتین دنوں میں سوفیصد کام مکمل کردیں گے پھر دیگر تحصیلوں میں بھی کام شروع کریں گے حکومت اس جدوجہد میں ہمار اساتھ دیں ۔

حکومتی انتظامیہ ،الخدمت فائونڈیشن کے رضاکارملکر سماجی فلاحی کام کریں گے ان خیالات کا اظہار انہوں نے ڈی سی نصیر آبادحافظ محمد قاسم سے ملاقات کی وفدمیں امیر جماعت اسلامی نصیر آباد خاوند بخش مینگل ،صدر الخدمت فائونڈیشن نصیرآبادڈاکٹر غلام حیدرمنجھو،نائب صدر عبدالغفارکاسی ،اسپرے مہم کے انچارج علی احمدماندائی سوشل میڈی انچارج قمرالدین بگٹی بھی شامل تھے اس موقع پر الخدمت کی ٹیم نے ڈی سی نصیر آباد حافظ محمد قاسم کواب تک کی کارکردگی سے آگاہ کیا اورآئندہ کی منصوبہ بندی ،کرنے کے کام بھی مشاورت سے طے کیے حافظ محمدقاسم نے کہاکہ الخدمت فائونڈیشن کے پاس تجربہ ٹیم ورضاکاروں کی ٹیم ہیں آگہی مہم ،صفائی صورتحال اورلوگوں کو موذی امراض سے بچانے کیلئے الخدمت وحکومت ملکر بھی کام کرسکتے ہیں ۔

(جاری ہے)

انشاء اللہ دستیاب وسائل بروئے کار لاکر نصیرآباد سمیت دیگر قریبی علاقوں کے مسائل حل کرنے کی کوشش کریں گے ۔کرونا سے نجات کیلئے صفائی ،احتیاط اور اسلامی تعلیمات کے مطابق زندگی گزارنے کی کوشش کی جائے ۔جماعت اسلامی کے صوبائی نائب امیر بشیرا حمدماندائی نے کہا کہ الخدمت فائونڈیشن نے علاقے میں ہرمصیبت وپریشانی میں سب سے بڑھ پر وپہلی فرصت میں عوام کے پاس پہنچ کر ریلیف وامداد پہنچائی ہے ہم انشاء اللہ آئندہ بھی اپنے عوام کے بھرپور خدمت کریں گے ۔نصیرآبا دانتظامیہ عوام کی حالت کو دیکھتے ہوئے الخدمت فائونڈیشن کیساتھ تعاون کریں تاکہ پریشانی ومشکلات میں کمی آسکیں الخدمت فائونڈیشن دستیاب وسائل کے مطابق راشن بھی تقسیم کریں گے ۔

کوئٹہ میں شائع ہونے والی مزید خبریں