ٌزندہ قومیں اپنے قومی تہوار جوش و خروش کے ساتھ مناتی ہیں،رہنما عوامی نیشنل پارٹی ضلع کوئٹہ

اتوار 20 ستمبر 2020 20:35

ج*کوئٹہ(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 20 ستمبر2020ء) عوامی نیشنل پارٹی ضلع کوئٹہ کے صدر جمال الدین رشتیا،حاجی نذر علی پیرعلیزئی،شان عالم کاکڑ،عین الدین ترین،ثنا اللہ کاکڑ،غلام محمد کاسی،یاسین آغا،صحبت کاکڑ،زمان کاکڑ،اخلاق بازئی،ماسٹر عزیز کاکڑ،ندیم کاسی،حبیب ننگیال نییوم پشتون ثقافت کے حوالے سے اپنے بیان میں کہا ہے کہ زندہ قومیں اپنے قومی تہوار جوش و خروش کے ساتھ مناتی ہیں ان تہواروں کا مقصد اپنی زبان قوم اور تاریخ سے واقفیت حاصل کرنا ہے پشتون قوم کا ماضی بہادری محب وطنی جفاکشی سے بھرپور ہے دنیا پشتونوں کی تاریخ سے بخوبی واقف ہے ہماری تاریخ ہمیں سر اٹھاکر جینے اور اپنی روایات پر پابند ہوتے موت کو سینے سے لگانے کا درس دیتا ہے انہی تاریخی روایات کو اپنی آنے والی نسلوں تک پہنچانا ہماری زمہ داری ہے اپنی نسلوں سے اپنے فخریہ ماضی سے واقفیت دلانا ہمارا قومی فریضہ ہے پشتون کلچر ڈے اسی کی ایک کڑی ہے لہذا پشتون کلچر ڈے کے موقع پر پشتون قوم پشتون روایتی پہناوے خود اور اپنے بچوں کو پہنا کر تقریبات میں شرکت کرکے اپنی ثقافت سے اظہار محبت کے ساتھ ساتھ امن محبت اور بھای چارے کا پیغام دیں 23ستمبر کوپشتون کلچر ڈے بھرپور قومی جوش و جزبے کے ساتھ منایں گے یومِ پشتون ثقافت کے موقع پر شاندار تقریب کی تیاریاں زوروشور کے ساتھ جاری ہیں

متعلقہ عنوان :

کوئٹہ میں شائع ہونے والی مزید خبریں