کوئٹہ ،جماعت اسلامی بلوچستان کا پشاور دیر کالونی مدرسہ دھماکے کی مذمت

منگل 27 اکتوبر 2020 23:18

کوئٹہ(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 27 اکتوبر2020ء) جماعت اسلامی کے صوبائی بیان میں پشاور دیر کالونی مدرسہ دھماکے کی مذمت کرتے ہوئے کہاکہ یہ ایک شرمناک عمل ودہشت گردی ہے حکومت دہشت گردی کی پیش گئی تو کرتی ہے لیکن دہشت گردی کو رکھوانہیں سکتی ۔

(جاری ہے)

جماعت اسلامی انسانیت ،اسلام ،پاکستان منبرومحراب اور مدرسہ دشمنوں کی مذمت کرتی ہے حکومت ان دہشت گردوں کا راستہ روک لیں صر ف مذمت کرنے اور پیش گوئی کرناکام نہیں ۔دہشت گردوں نے ایک بار پھر معصوم لاتعلق بے گناہ لوگوں کو ٹارگٹ بنانا شروع کیا جو لمحہ فکریہ ہے جماعت اسلامی دہشت گردی کے خلاف پہلے میں میدان میں موجودتھی آئندہ بھی جماعت اسلامی دہشت گردی کے خلاف بھر پور جدوجہد کریگی

کوئٹہ میں شائع ہونے والی مزید خبریں