ہدایت الرحمان بلوچ کا فرانس میں خاتم النبیین ﷺ کے توہین آمیز خاکے شائع کرنے اور پھر انہیں سرکاری عمارتوں پر چسپاں کرنے کی مذمت

منگل 27 اکتوبر 2020 23:18

کوئٹہ(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 27 اکتوبر2020ء) جنرل سیکرٹری جماعت اسلامی بلوچستان ہدایت الرحمان بلوچ نے کہاکہ فرانس میں خاتم النبیین ﷺ کے توہین آمیز خاکے شائع کرنے اور پھر انہیں سرکاری عمارتوں پر چسپاں کرنے کی مذمت کرتے ہوئے حکومت سے مطالبہ کیا ہے کہ فرانسیسی سفیر کو فوری طور پر ملک بدر کیا جائے اور اپنے سفیر کو فرانس سے واپس بلایا جائے ۔

فرانس کی تمام مصنوعات کا مکمل بائیکاٹ کیا جائے ۔فوری طور پر او آئی سی کا اجلاس بلا کر عالم اسلام کی طرف سے فرانس سمیت یورپ او رمغرب میں ہونے والے اسلاموفوبیااور گستاخی کے واقعات کو روکنے کیلئے مشترکہ لائحہ عمل دیا جائے انہوں نے کہاکہ فرانس نے دنیا بھر کے دو ارب مسلمانوں کے جذبات کو مجروح کیا ہے ۔پیغمبر اسلام جو پوری انسانیت کیلئے رحمت بن کر آئے ان کی شان میں گستاخی کو ہم کسی صورت برداشت نہیں کرسکتے ،یہ ہمارے ایمان کے منافی ہے ۔

(جاری ہے)

دنیا بھر کے مسلمانوں کے دل زخمی ہیں لیکن عالم اسلام کے حکمران بے حس اور غیر ت حمیت سے عاری ہوچکے ہیں ۔ پاکستان کو عالم اسلام کی قیادت کرنی چاہئے ۔جماعت اسلامی اس دہشت گردی ،گستاخانہ خاکوں کی اشاعت کے خلاف بھر پور ا حتجاج کریگی پوری قوم پیارے پیغمبر حضرت محمد مصطفی ﷺ سے عشق و محبت کا ثبوت دیتے ہوئے فرانسیسی مصنوعات کا بائیکاٹ کریں احتجاج کے موقع پر مساجد میں خطبات جمعہ میں سیرت النبی ﷺ اور شان مصطفی ﷺ بیان کی جائے گی اور توہین آمیز خاکوں کے خلاف مظاہرے ہونگے ۔

کوئٹہ میں شائع ہونے والی مزید خبریں