نصابی سرگرمیوں کے ساتھ ساتھ غیر نصابی سرگرمیاں بھی بے حد ضروری ہیں ،عبد الخالق ہزارہ

سرگرمیوں سے طلباء کی ذہنی اور جسمانی صحت بہتر ہونے سے انکی تعلیمی قابلیت میں اضافہ ہوگا، صوبائی مشیر کھیل وثقافت

پیر 23 نومبر 2020 22:06

کوئٹہ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 23 نومبر2020ء) صوبائی مشیر کھیل وثقافت عبد الخالق ہزارہ نے کہا ہے کہ نصابی سرگرمیوں کے ساتھ ساتھ غیر نصابی سرگرمیاں بھی بے حد ضروری ہے۔ ان سرگرمیوں سے طلباء کی ذہنی اور جسمانی صحت بہتر ہونے سے انکی تعلیمی قابلیت میں اضافہ ہوگا۔ تعلیمی اداروں میں پڑ ھائی کے ساتھ ساتھ غیر نصابی سرگرمیاں طلباء کو تربیت اور سکھانے کے مواقع فراہم کرتی ہیں۔

جس سے ان میں خوداعتمادی کے ساتھ ساتھ محنت کرنے اور آگے بڑھنے کا جذبہ پیدا ہوتا ہے۔ ان سرگرمیوں سے طلباء کو اپنی فطری صلاحیتوں کے اظہار کا موقع ملتا ہے۔ جس سے ان میں لیڈر شپ کا جذبہ بھی پیدا ہوتا ہے۔ ان خیالات کا اظہار انہوں نے تعمیر نو پبلک کالج کی سالانہ سپورٹس ویک کی تقریب تقسیم انعامات کے موقع پر خطاب کرتے ہوئے کیا۔

(جاری ہے)

اس موقع پر تعمیر نو پبلک کالج کے پرنسپل عابد مقصودہ ،اسٹاف اور طلباء کی ایک کثیر تعداد موجود تھی۔

تقریب سے خطاب کرتے ہوئے صوبائی مشیر نے کہا کہ تعلیمی اداروں میں طلباء و طالبات کو صوبے کی تاریخ واقدار کے بارے میں آگاہی فراہم کرنے کیلئے مختلف نصابی و غیر نصابی سرگرمیوں کا انعقاد کرنے سے ان کی شخصیت میں بہتری لا ئی جا سکتی ہے۔ اس لئے ضروری ہے کہ تعلیمی اداروں میںغیرنصابی سرگرمیوں کا انعقاد تواتر سے کروائی جائیں۔ انہوں نے کہا کہ ترقی یافتہ معاشرے کی تشکیل میں اساتذہ کرام کا انتہائی اہم کردار رہا ہے انُ کی کوششوں اور رہنمائی سے معاشرہ ترقی یافتہ اور پر ُ امن حالات کی جانب گامزن ہوتے ہیں۔

اور نئی نسل کو بہترین تربیت فراہم کرنے سے نئی ملک و صوبہ ترقی کی راہ پرگامزن ہوگا۔تقریب کے آخر میں صوبائی مشیر نے طلباء اور منتظمین میں انعامات اور شیلڈز بھی تقسیم کئے۔

متعلقہ عنوان :

کوئٹہ میں شائع ہونے والی مزید خبریں