کوئٹہ،جمعیت علما اسلام نجم المدارس یونٹ کلی چلتن رہیسانی کے زیراہتمام عوامی رابطہ مہم کے سلسلے میں کلی خزان میں پیغام جمعیت کانفرنس کا انعقاد

جمعہ 4 دسمبر 2020 00:28

کوئٹہ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 03 دسمبر2020ء) جمعیت علما اسلام نجم المدارس یونٹ کلی چلتن رہیسانی کے زیراہتمام عوامی رابطہ مہم کے سلسلے میں کلی خزان میں پیغام جمعیت کانفرنس کا انعقاد کیا گیا جسمیں علاقے کے عوام نے کثیر تعداد میں شرکت کی کانفرنس کی صدارت یونٹ نایب امیر چہارم مولانا عبد ا لنافع نے کی اسٹیج کے فرائض یونٹ کے معاون ناظم مالیات مولانا شیر محمد حقانی نے سرانجام دیئے کانفرنس کا آغاز تلاوت کلام پاک سے ہوا جسکی سعادت مولانا حافظ دین محمد نے حاصل کی پیغام جمعیت کانفرنس سے یونٹ کے امیر مولانا محمد طاہر تو حیدی جنرل سیکرٹری مولانا راز محمد محمد حسنی سرپرست اعلی مولانا مفتی عبدالوہاب مولانا محمد صادق مولانا مفتی محمد سلیمان مولانا حافظ دین محمد مولانا نواب خان مولانا شیر محمد حقانی نے خطاب کرتے ہوئے کیا اس موقع پر جمعیت علمائے اسلام نجم المدارس یونٹ کلی چلتن ترجمان ڈاکٹر ظفر اللہ جتک معاون ناظم مولانا نصیب اللہ حقانی مولانا عبدالرازق ریگی مولانا حافظ محی الدین مولانا عطا محمد یونٹ کے معاون سالار نور محمد محمد نادر مولانا عبدالقیوم حاجی عبداللہ حاجی نصرالدین حاجی امان اللہ جتک محمد عظیم جتک عبدالوہاب جتک حاجی خزان مولانا حافظ فضل الرحمن ود یگر بھی موجود تھے مقررین نے پیغام جمعیت کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ جمعیت علمائے اسلام عوام کی حقوق پر کسی قسم سمجھوتہ نہیں کریں گے جمعیت ہر قسم تعصب اور قوم پرستی سے پاک جماعت ہے ایک سوچے سمجھے سازش کے تحت کلی چلتن رہسانی کلی خزان اختر آباد اور ہزار گنجی کے عوام ہر بنیادی سہولیات سے محروم کیا جارہا ہے انہوں نے کہا کہ عوام جمعیت علما اسلام پر اعتماد کرے جمعیت ہی حقیقی معنوں میں عوام کے فلاح و بہبود کیلئے دن رات کوشاں ہیں انہوں نے کہا کہ جمعیت علمائے اسلام نجم المدارس یونٹ کلی چلتن رہیسانی کے زیراہتمام عوامی رابطہ مہم کے سلسلے میں عوام نے جس انداز میں شرکت کی وہ مستقبل قریب میں کامیابی کے ضامت ہے انہوں نے کہا کہ جمعیت علمائے اسلام قیام آمن گیس بجلی لوڈشیڈنگ کے خاتمے اور عوام کو ہر قسم بنیادی سہولیات فراہمی کے لئے جہد و جہد جاری رکھیں گے انہوں نے مزید کہا کہ آج 4 دسمبر بروز جمعہ تین بجیے جمعیت علما اسلام ضلع کوئٹہ اور تمام اپوزیشن جماعتوں کے زیر اہتمام عظیم الشان احتجاجی جلسہ عام منعقد ہوگا جمعیت علمائے اسلام اور جمعیت طلبہ اسلام اور محب وطنوں سے بھرپور شرکت کی اپیل کی جاتی ہی

کوئٹہ میں شائع ہونے والی مزید خبریں