سی ٹی ڈی کوہلو اور سبی کی مشترکہ کارروائی ،اسلحہ و گولہ بارود کا ذخیرہ برآمد

جمعرات 21 جنوری 2021 23:48

کوئٹہ(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 21 جنوری2021ء) سی ٹی ڈی کوہلو اور سبی نے مشترکہ کارروائی کرتے ہوئے اسلحہ و گولہ بارود کا ذخیرہ برآمدکرلیا، ترجمان سی ٹی ڈی کے مطابق گزشتہ روز سی ٹی ڈی کوہلو اور سبی نے ماوند کے علاقے ہڑند پہاڑمیںکاروائی کرتے ہوئے شرپسندوں کے ٹھکانے سے 8 مارٹر گولے، 2 فیوز اور دو کلو بارودی مواد قبضے میں لے لیا تاہم کاروائی میں کوئی گرفتاری عمل میں نہیں آسکی مزید کارروائی جاری ہے ۔

متعلقہ عنوان :

کوئٹہ میں شائع ہونے والی مزید خبریں