پارٹی کو پرا ئمری سے لیکر صو بائی سطح تک فعال بنانے کیلئے تمام اضلاع کے سا تھیوں سے مشا ورت کر یں گے، ایس آر نا صرسیکرٹری جنرل (ن) لیگ بلوچستان

منگل 26 جنوری 2021 17:18

کوئٹہ(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 26 جنوری2021ء) پا کستان مسلم لیگ بلو چستان کے صو بائی جنرل سیکر ٹری ایس آر نا صر نے کہا ہے کہ پا کستان مسلم لیگ کو پر ئمری سطح سے لیکر صو بائی سطح تک فعال اور منظم بنا نے کیلئے تمام اضلاع کے سینئر سا تھیوں کی مشا ورت سے ہر ممکن کو ششیں کر یں گے۔یہ بات انہوں نے تعریفی اجلاس سے خطاب کر تے ہوئے کہی۔

اس مو قع پر انہوں نے مختلف اضلاع کے عہد یداروں اور صوبائی رہنما ئوں کا شکر یہ ادا کیا ۔ انہوں نے کہاکہ صو بائی صدرپا کستان مسلم لیگ بلو چستان خود بلو چستان میں مسلم لیگ کی مضبو طی اور فعا لی کیلئے سر گرم ہے بہت جلد کوئٹہ آکرآپ صا حبان سے ملاقات کر یں گے بلو چستان کے کسی بھی اضلاع کے عہد یدار یا ورکر کے سا تھ نا انصا فی نہیں ہو گی ۔

(جاری ہے)

انہو ں نے کہاکہ تمام فیصلے میر ٹ پر اور پا رٹی کے آئین کے مطابق ہو ں گے ہم سے آپس میں بھائی ہیں ہمیں چا ہیے کہ اپنے درمیاں جو بھی اختلا فات ہیں وہ پا ئوں تلے روند ڈالیں ، اجلاس میں تمام شر کا ہ نے مر کزی صدر سا بق وزیر اعظم چو ہدری شجا عت حسین، مر کزی سیکر ٹری جنرل وفا قی وزیر طا رق بشیر چیمہ ، سیکر ٹری چو ہد ری پر ویز الہٰی ، کا مل علی آغا سمیت دیگر تمام منتخب عہد ید اروں کو مبارک پیش کی اور بھر پور اعتماد کا اظہار کیا اس مو قع پر صو بائی صدر کی مشا ورت سے غلام نبی محمد حسنی کو لیبر ونگ بلو چستان کا تین ماہ کیلئے تنظیم بنا نے کیلئے آر گنا ئزر مقرر کر دیا ۔

متعلقہ عنوان :

کوئٹہ میں شائع ہونے والی مزید خبریں