صوبائی بیورو کریسی میں تقرریاں وتبادلے

جمعرات 29 جولائی 2021 23:28

کوئٹہ(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 29 جولائی2021ء) صوبائی بیورو کریسی میں تقرریاں وتبادلے۔ چیف سیکر ٹری بلو چستان مطہر نیاز رانا کے جا ری کر دہ اعلامیہ کے مطابق سیکر ٹری کوسٹل ڈویلپمنٹ اینڈ فیشز شاہد سلیم کو محکمہ ایس اینڈ جی اے ڈی رپورٹ کر نے کی ہدایت جبکہ ڈائریکٹر جنرل بلو چستان کوسٹل ڈویلپمنٹ اٹھارٹی بابر خان کو سیکر ٹری کوسٹل ڈویلپمنٹ اینڈ فیشز تعینات، ایڈ یشنل سیکر ٹری وزیر اعلیٰ سیکر ٹریٹ اسد اللہ خان کو ڈائریکٹر جنرل بلو چستان کوسٹل ڈویلپمنٹ اٹھارٹی تعینات ، ایڈیشنل سیکر ٹری ہوم اینڈ ٹریبو نل آفیئر ز قادر بخش پیر کانی کو ڈائریکٹر جنرل بلو چستان لیویز فورس تعینا ت کر دیا گیا جبکہ ڈائریکٹر جنرل بلو چستان لیویز فورس مجیب الر حمن کو محکمہ ایس اینڈ جی اے ڈی رپورٹ کر نے کی ہدایت کی گئی ہے ۔

متعلقہ عنوان :

کوئٹہ میں شائع ہونے والی مزید خبریں