مغرب کی خوشنودی کیلئے اس قسم کے ایشوز ڈال کر اقتدار طول دینے کی کوشش کی جارہی ہے ،مولانا عبد الرحمن رفیق

اسلام کی قبولیت کے لئے 18 سال عمر کی شرط کو مسترد کرتے ہیں،آئین کی کھلی خلاف ورزی ہے ، امیر جمعیت علماء اسلام کوئٹہ

بدھ 22 ستمبر 2021 23:55

کوئٹہ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 22 ستمبر2021ء) جمعیت علماء اسلام ضلع کوئٹہ کے امیر مولانا عبد الرحمن رفیق سینئر نائب امیر مولانا خورشید احمد جنرل سیکریٹری حاجی بشیر احمد مولانا مفتی محمد روزی خان مولانا قاری مہر اللہ شیخ مولانا احمد جان مولانا محمد ہاشم خیشکی مولانا محمد اشرف جان مفتی غلام نبی محمدی مولانا حافظ عبد الحق حقانی مولانا حکیم حبیب اللہ مفتی عبد الغفور مدنی حاجی محمد شاہ لالا حاجی ولی محمدبڑیچ مولانا حافظ سردار محمد نورزئی مولانا مفتی رحمت اللہ مفتی محمد ابوبکر حافظ رحمان گل اور دیگر نے کہا ہے کہ قبول اسلام کیلئے 18سال کی عمر کی شرط اسلامی تعلیمات کی صریح خلاف ہے، مغرب کی خوشنودی کیلئے اس قسم کے ایشوز ڈال کر اقتدار طول دینے کی کوشش کی جارہی ہے انہوں نے کہا کہ سندھ یا وفاقی سطح پر مذکورہ بل سراسر اسلام کی دعوت و تبلیغ کیخلاف ہے اسلام جبر و اکراہ کی بنیاد پر مذہب کی تبدیلی کی حمایت نہیں کرتا لیکن آزاد طور پر ضمیر کی آواز پر حق قبول کرنے میں کسی پابندی و شرائط نہیں لگاتا ،حکمرانوں کی شرط اسلام کے احکامات کیخلاف ہے ایسا بل منظور کرنے کی خواہش رکھنے والے دراصل غیر مسلموں کو خوش کرنے کی آڑ میں اسلام کی دعوت وتبلیغ پر پابندی لگانا چاہتے ہیں جو کہ قابل مذمت ہے اور آئین کے بھی منافی ہے جس میں دعوت اسلام کے ذریعہ امن و سچائی کو پھیلا نے پر زور دیاگیاہے ترجمان نے مزید کہا کہ تمام دینی جماعتیں اس بل کیخلاف متحد ہیں اور حکومت کو واضح کر دینا چاہتے ہیں کہ وہ اس خلاف اسلام بل کی منظور ی سے باز رہے ورنہ سخت ردعمل ہوگا۔

(جاری ہے)

دریں اثناء جمعیت علماء اسلام ضلع کوئٹہ کے ترجمان نے کوئٹہ میں پانی کی قلت اور واسا حکام کے رویے پر افسوس کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ ٹینکر مافیا سے مہنگے داموں پانی خریدنا ممکن نہیں ، مصنوعی قلت کے باعث شہریوں کا جینا محال ، محکمہ واسا کے افیسران اور سپروائزرز اپنی ڈیوٹی ٹھیک طریقے سے سر انجام نہیں دے پا رہی ہے جس کے باعث مختلف شہریوں کو سخت مشکلات کا سامنا ہے ، بزرگ بوڑھے نوجوان بچے دور دراز علاقوں سے ٹین ڈبوں کے ذریعے پیدل اور موٹر سائیکل حتیٰ گدھا گاڑیوں کے ذریعے پینے کے صاف پانی لانے پر مجبور ہیں۔

کوئٹہ میں شائع ہونے والی مزید خبریں