رکن صوبائی اسمبلی حاجی نورمحمد خان دمڑ کاسول ہسپتال کوئٹہ کا دورہ ،مریضوں کی عیادت کی

بدھ 27 اکتوبر 2021 00:02

کوئٹہ(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 26 اکتوبر2021ء) بی اے پی کے مرکزی رہنماء رکن صوبائی اسمبلی حاجی نورمحمد خان دمڑ نے سول ہسپتال اور ٹراما سنٹر اور ہسپتال کے مختلف وارڈز کا دورہ کیا حاجی نورمحمد خان دمڑ نے حلقے سے تعلق رکھنے والے اور دیگر ہسپتال میں داخل مریضوں کی عیادت کی ہسپتال کے مختلف وارڈز کادورہ بھی کیا،سابق صوبائی وزیر حاجی نورمحمد خان دمڑ نے ہسپتال میں داخل مریضوں کی عیادت کی اور مریضوں سے ہسپتال انتظامیہ کی جانب سے دی جانے والے طبی سہولتوں کے حوالے سے بھی دریافت کی اور ہسپتال انتظامیہ کو ہدایت کی کہ وہ مریضوں کی دیکھ بال اور انہیں طبی سہولیات کی فراہمی یقینی بنانے کی ہدایت کی۔

متعلقہ عنوان :

کوئٹہ میں شائع ہونے والی مزید خبریں