ؒ جماعت اسلامی کی حکومت بلوچستان کی طرف سے صوبہ بھر میں اجتماعات ،دھرنے ،جلسہ ،جلوس پر پابندی کی آرڈیننس کی مذمت

اتوار 28 نومبر 2021 20:15

/کوئٹہ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 28 نومبر2021ء) جماعت اسلامی کے صوبائی بیان میں حکومت بلوچستان کی طرف سے صوبہ بھر میں اجتماعات ،دھرنے ،جلسہ ،جلوس پر پابندی کی آرڈیننس کی مذمت کرتے ہوئے کیا گہا ہے کہ حکمران ان ہتھکنڈوں سے گوادر سمیت دیگر اضلاع میں شروع ہونے والی حق دو تحریکوںکو نہیں روک سکتی ۔حکومت کی طرف سے اس قسم کی آرڈیننس عوامی جائز حقوق کیلئے اُٹھنے والی آوازکو دبانے کی کوشش اورغیر قانونی ہتھکنڈہ ہے ۔

(جاری ہے)

آئین وقانون میں شہریوں کو جائز حقوق کے حصول کیلئے کسی بھی جگہ اپنی رائے کے اظہارکا حق دیتاہے مگر حکمران خود کو آئین سے ماروااور عوام کو دبانے کی کوشش وسازش کررہے ہیں ۔ایسے حکومتی مظالم وہتھکنڈوں وسازشوں سے مظلوم عوام کا حکمرانوں کے خلاف غم وغصے اوراحساس محرومی میں مزید اضافہ ہوگا ۔اس قسم کے آرڈینس انسانی حقوق کی خلاف ورزی ہے جماعت اسلامی اس ظلم وجبر کے خلا ف ہر فورم پر آوازبلندکرتے ہوئے عوامی حقوق کے حصول کیلئے جدوجہد میں مزید تیزی لے آئیگی حکومت غیر قانونی آرڈرز،آرڈیننس و اقدامات کرنے کے بجائے مظلوم عوام کے آوازکو سنیں اور ان کے حل کیلئے قانون سازی کرتے ہوئے عوام کو ریلیف دیںدیانت داری سے عوامی مسائل حل کریں۔

کوئٹہ میں شائع ہونے والی مزید خبریں