&تعلیم کے بغیر ترقی کا خواب ادھو را ہ، زبیح اللہ ترقیاتی یافتہ ممالک میں شامل ہونے کیلئے شرح خواندگی 100فیصد کرنا ہوگی،جے ٹی آئی نظریاتی پشتون آباد

اتوار 5 دسمبر 2021 18:30

کوئٹہ(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 05 دسمبر2021ء) تعلیم کے بغیر ترقی کا خواب ادھوار ہے،ترقیاتی یافتہ ممالک میں شامل ہونے کیلئے شرح خواندگی 100فیصد کرنا ہوگی کوئٹہ جے ٹی آئی نظریاتی پشتون آباد عزم منصور یونٹ کے صدر زبیح اللہ جنر ل سیکرٹری حذب اللہ عبد ا لستار نصیب اللہ روزی محمد نور محمد محمد ادریس قدرت اللہ عبد الرشید لعل محمد عبد الحلیم رفیع اللہ بلال احمد نے اپنے مشترکہ بیان میں کہاہے کہ ترقی یافتہ ممالک کے صف میں شامل ہونے کیلئے شرح خواندگی 100فیصد کرنا ہوگی جب تک ہم تعلیمی اداروں میں نقل جیسے ناسور کوختم نہیں کرینگے اس وقت تک تعلیمی نظام بہتر نہیں ہوسکتا انہوں نے کہاہے کہ تعلیم انسان کو شعور آگاہی کا جذبہ معیارزندگی بلند کرنے کے ساتھ نوجوانوں کی حقیقی صلاحیتوں کے ذریعے دور حاضر میں خود کومنوانے کیلئے بھر پور صلاحیت رکھتی ہے تعلیم فروغ کے بغیر کے دور حاضر ترقی کا خواب شرمندہ تعبیر نہیں ہوسکتا حکومت تعلیمی معیارکی بہتر کیلئے اقدامات کرے ہمارے تعلیمی نظام دن بدن تر سے بدترہوتاجارہاہے انہوں نے کہاہے کہ نوجوان نسل کو بیحیائی سے بچانے کا جمعیت طلبا اسلام نظریاتی واحد فلیٹ فارم ہے نوجوان آکر ہمارے تنظیم کا حصہ بنیں۔

متعلقہ عنوان :

کوئٹہ میں شائع ہونے والی مزید خبریں