عوامی نیشنل پارٹی کے صوبائی مجلس عاملہ کا اجلاس زیرصدارت پارلیمانی لیڈراصغرخان اچکزئی رات گئے تک جاری رہا

اتوار 23 جنوری 2022 00:26

کوئٹہ(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 22 جنوری2022ء) عوامی نیشنل پارٹی کے صوبائی مجلس عاملہ کا اجلاس زیرصدارت صوبائی صدر وصوبائی پارلیمانی لیڈراصغرخان اچکزئی رات گئے تک جاری رہاجس میں مرکزی سینئر نائب صدرامیر حیدرخان ہوتی سیکرٹری جنرل میاں افتخارحسین خصوصی طور پر شریک رہے ۔

(جاری ہے)

اجلاس میں خطے ملک اورصوبے کے سیاسی صورت حال اورتنظیمی امورسے متعلق تفصیل سے غوروخوض ہوا۔اجلاس میں کئے گئے فیصلوں کی تفصیل (آج)اتوار کو کوئٹہ پریس کلب میں سہ پہر1بجے امیرحیدرخان ہوتی میاں افتخار حسین اصغرخان اچکزئی پریس کانفرنس کے ذریعے کئے جائینگے۔

متعلقہ عنوان :

کوئٹہ میں شائع ہونے والی مزید خبریں