ہمارا مذہب سچا اور سب سے اچھا دین ہےاس نے ہمیں جھوٹ سے بچنے کی سخت تاکید کی ہے،ذوالفقار علی طارقی قادری

بدھ 25 مئی 2022 15:40

کوئٹہ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 25 مئی2022ء) اہلسنت وجماعت کے رہنما ذوالفقار علی طارقی قادری نے کہا کہ ہمارا مذہب سچا اور سب سے اچھا دین ہےاس نے ہمیں جھوٹ سے بچنے کی سخت تاکید کی ہے۔

(جاری ہے)

کشمور صادق آباد کےطلباء کے وفد سے گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ جھوٹ ایک ایسی برائی ہے جو ایک وباء کی صورت میں پھیل چکی ہے بچے سے لیکر بوڑھے تک ہر شخص کو اپن لپیٹ میں لے چکی ہے مگر ہمیں اس کا کوئی احساس نہیں کہ اس کی وجہ سے ہمیں کس قدرنقصان ہو رہا ہے یہ ایسی بری چیز ہے کہ جس کو ہر معاشرے میں بری نظر سے دیکھا جاتا ہے ہر مذہب نے اسکو برا بتایا ہے ہمارا مذہب سچا اور سب سے اچھا دین ہےاس نے ہمیں اس سے بچنے کی سخت تاکید کی ہے۔

کوئٹہ میں شائع ہونے والی مزید خبریں