حکومتی سطح پر خواتین کو ہراسگی سے پاک ماحول کی فراہمی کے لئے اقدامات کو موثر بنایا جارہا ہے،صوبائی خاتون محتسب بلوچستان

بدھ 25 مئی 2022 15:40

کوئٹہ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 25 مئی2022ء) صوبائی خاتون محتسب بلوچستان صابرہ اسلام نے کہا ہے کہ پاکستان میں حکومتی سطح پر خواتین کو ہراسگی سے پاک ماحول کی فراہمی کے لئے اقدامات کو موثر بنایا جارہا ہے اور اس ضمن میں قانون سازی کے ساتھ ساتھ چاروں صوبوں اور وفاق میں خواتین محتسب برائے انسداد ہراسگی کے دفاتر فعال کئے گئے ہیں جو کہ بتدریج مضبوط ہوررہے ہیں اور متاثرہ خواتین کی ایک بڑی تعداد داد رسی کے لئے ان دفاتر سے رجوع کرتی ہے۔

میڈرڈ میں3 روزہ عالمی خواتین محتسبین کانفرنس میں پاکستان کی نمائندگی کے بعد کوئٹہ واپسی پر اے پی پی سے گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ معاشی ترقی میں خواتین کلیدی کردار ادا کرتی ہیں اصناف کے درمیان مساوی سلوک خواتین کو ترقی کے یکساں مواقع فراہم کرنے میں اہمیت کا حامل ہے اسی طرح ترقی پزیر ممالک میں خواتین کو بااختیار بنا دیا جائے تو معاشرے میں میں ایک بڑی تبدیلی لائی جا سکتی ہے۔

(جاری ہے)

انہوں نے مزید کہا کہ اقوام متحدہ کے مختلف متعلقہ ادارے بھی اپنی جگہ خواتین کو معاونت اور سہولیات کی فراہمی کے لئے کام کر رہے ہیں تعلیم اور صحت کے شعبوں میں برابری کی بنیاد پر سرمایہ کاری کے ذریعے خواتین کے لئے مواقع پیدا کئے جا سکتے ہیں جو پاکستان میں اقتصادی ترقی کے لئے انتہائی اہمیت کے حامل ہیں۔

کوئٹہ میں شائع ہونے والی مزید خبریں