قوم دہشت گردوں کے حملے میں ہلاک چینی و پاکستانی شہریوں کے ساتھ کھڑی ہے،حمزہ خان ناصر

بدھ 27 مارچ 2024 23:17

کوئٹہ(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 27 مارچ2024ء) پاکستان تحریک انصاف کے صوبائی رہنما حمزہ خان ناصر نے شانگلہ میں چینی اہلکاروں پر حملے اور تربت میں پاک بحریہ کے ائیر بیس پی این ایس صدیق پر دہشت گردوں کے حملے کی مذمت کرتے ہوئے کہا ہے کہ پاکستان قوم دہشت گردوں کے حملے میں ہلاک ہونے والے چینی اور پاکستانی شہریوں کے ساتھ کھڑی ہے۔

یہاں جاری ہونے والے ایک بیان میں حمزہ خان نے کہا کہ شانگلہ میں چینی شہریوںپر حملے کا مقصد پاکستان اور چین کے درمیان گوادر سی پیک منصوبے اور دونوں ممالک کے درمیان دوطرفہ تعاوان میں خلل ڈالنا ہے جس میں ملک دشمن عناصر ناکام ہونگے ۔انہوں نے کہا کہ پوری پاکستانی قوم دہشت گردوں کے حملے میں ہلاک ہونے والے چینی اور پاکستانی شہریوں کے اہل خانہ کے ساتھ ہمدردی کا اظہار کرتی ہے ۔

(جاری ہے)

انہوں نے کہا کہ وفاقی اور صوبائی حکومتیں پاکستان میں کام کرنے والے چینی شہریوں کے تحفظ کو یقینی بنانے کیلئے موثر اور عملی اقدامات اٹھائیں اور واقعہ میں ملوث اصل ملزمان کو قانون کے کٹہرے میں لایا جائے۔ انہوں نے تربت میں پاک بحریہ کے ائیر بیس پی این ایس صدیق پر دہشت گردوں کے حملے کی مذمت کرتے ہوئے کہا کہ سیکورٹی فورسز نے بروقت کارروائی کرتے ہوئے دہشت گردوں کے حملے کوناکام بنایادہشت گردوںکے ساتھ مقابلے میں ایف سی کا ایک جوان شہیدہوا۔انہوں نے کہا کہ پاکستانی عوام دہشت گردی کے خلاف جنگ میں پاک فوج اوردیگرفورسزکے شانہ بشانہ کھڑی ہے اورانشاء اللہ وہ دن دور نہیں جب ملک سے دہشت گردوں کا مکمل صفایا کردیا جائے گا۔

کوئٹہ میں شائع ہونے والی مزید خبریں