قائد جمعیت مولانا فضل الرحمن کی سرزمین بلوچستان آمد مولانا عبدالواسع و دیگر رہنماوں کا ائیرپورٹ پر استقبال

جمعہ 19 اپریل 2024 20:36

کوئٹہ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 19 اپریل2024ء) جمعیت علماء اسلام کے مرکزی امیر مولانا فضل الرحمن کی سرزمین بلوچستان آمد،ائیر پورٹ پر بڑی تعداد میں قیادت اور کارکنوں نے استقبال کیا۔ صوبائی امیر مولانا عبدالواسع جنرل سیکرٹری آغا محمود شاہ اپوزیشن لیڈر یونس عزیز زہری ،دلاور خان کاکڑ ،اصغر خان ترین و دیگر نے ائیرپورٹ پر استقبال کیا۔

آج پشین میں جمعیت علماء اسلام عوامی اسمبلی کے نام سے تاریخی جلسے کا انعقاد کریگی۔ جس میں موسم کے مخدوش صورتحال کے باجود ہزاروں لوگوں کی شرکت متوقع ہیں۔ قائد جمعیت مولانا فضل الرحمن نے بدترین دھاندلی کے خلاف میدان میں اترنے کا اعلان کیا ہے۔ جس کے سلسلے میں آج پشین میں بھرپور عوامی قوت کا مظاہرہ کیا جائے گا کوئٹہ سے مولانا فضل الرحمن کی ریلی کے شکل میں پشین آمد ہوگی جہاں وہ تاج لالا گرائونڈ میں عوامی اسمبلی کے نام سے منعقدہ جلسے سے خطاب کریں گے۔

(جاری ہے)

جلسے میں صوبے بھر سے قافلے شریک ہوں گی۔جلسے کی تیاریوں کے سلسلے میں صوبائی جماعت و ضلعی جماعت کی تیاریاں مکمل ہوچکی ہے۔ دراثناں پشین میں سیکورٹی کی نگرانی کیلئے جمعیت علماء اسلام کے ہزاروں سالار اپنی خدمات سرانجام دیں گے جو جمعیت علماء اسلام کی قیادت اور کارکنوں کی سیکورٹی پر معمور ہوں گے۔

کوئٹہ میں شائع ہونے والی مزید خبریں