مولانا فضل الرحمن پشین جلسے میں شرکت کے لئے کوئٹہ پہنچ گئے، کارکنوں نے استقبال کیا

جمعہ 19 اپریل 2024 23:00

کوئٹہ(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 19 اپریل2024ء) جمعیت علماء اسلام کے مرکزی امیر مولانا فضل الرحمن پشین جلسے میں شرکت کے لئے کوئٹہ پہنچ گئے بلوچستان ائیر پورٹ پر بڑی تعداد میں قیادت اور کارکنوں نے استقبال کیا۔ جمعہ کو مولانا فضل الرحمن کا کوئٹہ ائیرپورٹ پر صوبائی امیر سینیٹر مولانا عبدالواسع ،جنرل سیکرٹری آغا محمود شاہ اپوزیشن لیڈر یونس عزیز زہری دلاور خان کاکڑ اصغر خان ترین و دیگر نے استقبال کیا۔

مولانا فضل الرحمن (آج)پشین میں جمعیت علماء اسلام عوامی اسمبلی کے نام سے جلسے میں شرکت اور خطاب کریں گے ۔جمعیت علماء اسلام کے جاری کردہ ایک بیان کے مطابق موسم کے مخدوش صورتحال کے باجود ہزاروں لوگوں کی شرکت متوقع ہے ،قائد جمعیت مولانا فضل الرحمن نے بدترین دھاندلی کے خلاف میدان میں اترنے کا اعلان کیا ہے جس کے سلسلے میں پشین میں بھرپور عوامی قوت کا مظاہرہ کیا جائے گا۔

(جاری ہے)

پریس ریلیز کے مطابق کوئٹہ سے مولانا فضل الرحمن کی ریلی کے شکل میں پشین آمد ہوگی جہاں وہ تاج لالا گرونڈ میں عوامی اسمبلی کے نام سے منعقدہ جلسے سے خطاب کریں گی. جلسے میں صوبے بھر سے قافلے شریک ہوں گی، جلسے کی تیاریوں کے سلسلے میں صوبائی جماعت و ضلعی جماعت کی تیاریاں مکمل ہوچکی ہے،پشین میں سیکورٹی کی نگرانی کیلئے جمعیت علماء اسلام کے ہزاروں سالار اپنی خدمات سرانجام دیں گے جو جمعیت علماء اسلام کی قیادت اور کارکنوں کی سیکورٹی پر معمور ہوں گے۔

کوئٹہ میں شائع ہونے والی مزید خبریں