قائمقام اسپیکر بلوچستان اسمبلی غزالہ گولہ کی صوبائی کابینہ کوحلف اٹھانے پر مبارکباد

جمعہ 19 اپریل 2024 23:20

کوئٹہ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 19 اپریل2024ء) قائمقام اسپیکر بلوچستان اسمبلی غزالہ گولہ نےصوبائی کابینہ کوحلف اٹھانے پر مبارکباد دی ہے ۔ قائمقام اسپیکر نے کہا کہ نئی صوبائی کابینہ انتہائی باصلاحیت اور مخلص وزرا پر مشتمل ہے ۔

(جاری ہے)

انہوں نے امید ظاہر کی کہ نئی کابینہ وزیراعلیٰ بلوچستان میر سرفراز بگٹی کی قیادت میں صوبے کے معاشی و سماجی ترقی کیلئے اپنے تمام صلاحیتیں بروئے کار لائے گی ۔ انہوں نے کہا کہ کابینہ عوامی امنگوں پر پورا اترے گی اور صوبے میں خوشحالی کے ایک نئے دور کا آغاز ہو گا۔ میڈم غزالہ گولہ نے کہا کہ ملکی بقاءو سلامتی کیلئے کابینہ کے ساتھ ساتھ تمام ممبران اسمبلی اپنا کردار اداکریں گے ۔

کوئٹہ میں شائع ہونے والی مزید خبریں