بلوچستان میں بارشیں تھم گئیں، مواصلاتی نظام شدید متاثر ہوا،پی ڈی ایم اے

متاثرہ بالائی علاقوں میں پی ڈی ایم اے کی جانب سے خیمے، خوراک اور گھریلوسامان فراہم کیا گیا ہے،ڈی سی چمن

ہفتہ 20 اپریل 2024 17:36

کوئٹہ(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 20 اپریل2024ء) پی ڈی ایم اے بلوچستان نے کہا ہے کہ صوبے کے شمال مشرقی اور مغرب میں مغربی موسمی لہرکمزورپڑگئی ہے اور بارشیں بھی تھم گئی ہیں۔پی ڈی ایم اے کے مطابق صوبے کے بیشترعلاقوں میں بارشیں تھم گئی ہیں مگر طوفانی بارشوں سے مواصلاتی رابطہ نظام شدید متاثرہوا ہے اور رابطہ سڑکوں کوبری طرح سے نقصان پہنچاہے۔

پی ڈی ایم اے حکام کے مطابق چمن ضلعی انتظامیہ متاثرہ علاقوں تک پہنچ رہی ہے اور متاثرہ علاقوں میں امدادی سرگرمیاں شروع کردی گئی ہیں۔

(جاری ہے)

ڈپٹی کمشنر چمن کے مطابق ضلع کمپلیکس میں متاثرین کی مدد کیلئے ہیلپ سینٹر قائم کردیا گیا ہے، انہوں نے درخواست کی کہ متاثرین ہیلپ سینٹر میں مالی وجانی اور علاقیکے نقصانات کی تفصیلات دیں۔ ڈی سی چمن نے بتایا متاثرہ بالائی علاقوں میں پی ڈی ایم اے کی جانب سے خیمے، خوراک اور گھریلوسامان فراہم کیا گیا ہے مگر لینڈلائن، پی ٹی سی ایل، موبائل فون اور انٹرنیٹ سروسز اب بھی معطل ہوگئی۔

ڈپٹی کمشنرکے مطابق کوڑک ٹاپ کے مختلف مقامات پرلینڈ سلائیڈنگ کا ملبہ ہٹادیا گیا اور کوئٹہ چمن شاہراہ ہر قسم کی آمدورفت کیلئے کھول دی گئی ہے جبکہ پی ڈی ایم اے کی مشینری رابطہ سڑکوں کی بحالی کا کام جاری رکھے ہوئے ہیں۔

کوئٹہ میں شائع ہونے والی مزید خبریں