بلوچستان میں پیپلز پارٹی کومزید فعال کرنے میں اپنا بھرپور کردار ادا کر یں گے ،صوبائی وزیر مشیر لیبر اینڈ مین پاورغلام رسول عمرانی

ہفتہ 20 اپریل 2024 21:10

کوئٹہ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 20 اپریل2024ء) صوبائی وزیر مشیر لیبر اینڈ مین پاور بیرسٹر سردار بابا غلام رسول عمرانی نے پاکستان پیپلز پارٹی کی مرکزی و صوبائی قیادت کا شکریہ ادا کرتے ہوئے کہا ہے کہ قیادت کی جانب سے ان پر بھرپور اعتماد پر وہ تہہ دل سے مشکور ہیں اور وہ پارٹی کے منشور کے مطابق عوام کی خدمت میں مصروف عمل رہتے ہوئے پارٹی کو صوبے میں مزید فعال کرنے میں اپنا بھرپور کردار ادا کر یں گے ۔

(جاری ہے)

انہوں نے وزیر اعلیٰ بلوچستان میر سرفراز بگٹی کا بھی شکریہ ادا کیا کہ انہوں نے ان پر اعتماد کرتے ہوئے انھیں اہم زمہ داری سونپی ہے جس سے وہ وزیر اعلیٰ بلوچستان کے وژن کے مطابق عہدہ برآں ہو ں گے ۔ انہوں نے وزیر اعلیٰ کی قیادت پر مکمل اعتماد کرتے ہوئے کہا ہے کہ ہم سب مل کربلوچستان کی محرومیوں کا ازالہ کریں گے اور بلوچستان کی ترقی کے لئے وزیر اعلیٰ کی سربراہی میں ان کے وژن کے مطابق ہرممکن اقدامات اٹھائے جائینگے۔ انہوں نے کہا کہ نصیر آباد ہم سب کا ہے اس کے مسائل سے بخوبی آگاہ ہیں۔نصیرآباد کی بہتری اور درپیش مسائل کے حل کے لئے شہریوں کے تعاون سے ٹھوس بنیادوں پر اقدامات کی جائیں گے۔

کوئٹہ میں شائع ہونے والی مزید خبریں