عوام نے جس اعتمادکااظہار کرتے ہوئے ارکان کو اسمبلی میں بھیجاہے وہ عوام کی بلا رنگ و نسل خدمت کو یقینی بنائیں گے ، فا طمہ خان

پیر 22 اپریل 2024 22:57

کوئٹہ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 22 اپریل2024ء) پاکستان مسلم لیگ(ن)خواتین ونگ بلوچستان کی رہنمافاطمہ خان نے مسلم لیگ(ن)اور اتحادی جماعت کے وزراء کو حلف اٹھانے اور وزارتوں کے قلمدان ملنے پرمبارکباد دیتے ہوئے کہاہے کہ عوام نے جس اعتمادکااظہار کرتے ہوئے ارکان کو اسمبلی میں بھیجاہے وہ عوام کی بلا رنگ و نسل خدمت کو یقینی بنائیں گے۔

یہاںجاری ہونے والے ایک بیان میں فاطمہ خان نے ایک بیان میں مسلم لیگ(ن) کے ارکان صوبائی اسمبلی سردار عبدالرحمن کھیتران کو محکمہ پی ایچ ای ،میر سلیم کھوسہ کو محکمہ کمیونیکشن اینڈورکس ، میرشعیب نوشیروانی کو خزانہ ،محترمہ راحیلہ حمیددرانی کو تعلیم ،نورمحمددمڑ کو محکمہ خوراک ،میرعاصم کرد گیلو کو ریونیو اوردیگر ممبران کوحلف اٹھانے اوروزارتوں کاقلمدان،ڈاکٹر ربابہ خان بلیدی کو مشیر برائے محکمہ وومن ڈویلپمنٹ اور نسیم الرحمن ملاخیل کو محکمہ ماحولیات کامشیر مقرر کرنے پرمبارکباد دیتے ہوئے کہا ہے کہ عوام نے جس اعتمادکااظہارکرتے ہوئے ارکان اسمبلی کوایوان تک پہنچایااب انکی یہ ذمہ داری بنتی ہے کہ وہ عوام کی بلا رنگ و نسل خدمت کو یقینی بنائیں اورعوام کے اعتمادپرپورااترنے کی بھرپور کوشش کریں ۔

(جاری ہے)

انہوں نے کہاکہ 8فروری کو ہونے والے عام انتخابات میں عوام نے مسلم لیگ(ن) کی قیادت پرمکمل اعتماد کااظہارکرتے ہوئے پارٹی کے امیدواروں کو کامیاب بنایااب انشاء اللہ مسلم لیگ(ن) عوام کومایوس نہیں کریگی اورعوام کے مسائل حل کرنے کیلئے تمام دستیاب وسائل کو بروئے کارلائے گی۔

کوئٹہ میں شائع ہونے والی مزید خبریں