کرپٹ عناصر کے خلاف کارروائی عمل میں لائی جائے گی ،کمشنر نصیر آباد

پیر 22 اپریل 2024 22:59

کوئٹہ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 22 اپریل2024ء) کمشنر نصیر آباد ڈویژن طارق قمر بلوچ اور ڈائریکٹر جنرل اینٹی کرپشن بلوچستان عبدالواحد کاکڑ نے کہا ہے کہ کرپٹ عناصر کے خلاف کارروائی عمل میں لائی جائے گی ، تعمیراتی منصوبوں میں ایڈوانس ادائیگی کرنے والے افسران اور ٹھیکیداروں کے خلاف ایکشن لیا جائے گا ، افسران اپنے فرائض منصبی پر خصوصی توجہ دیں، ہماری بھرپور کوشش ہے کہ کیسز سالوں کے بجائے مہینوں میں ہی نمٹائے جائیں ۔

ان خیالات کا اظہار انہوں نے محکمہ اینٹی کرپشن کے منعقدہ اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے کیا ۔ اجلاس میں ڈپٹی ڈائریکٹر اینٹی کرپشن نصیر آباد عبدالوحید بگٹی ڈپٹی ڈائریکٹر اینٹی کرپشن شاہ زمان مندو خیل ایگزیکٹو انجینیئرز مدثر کھوسہ جہانزیب بنگلزئی شاہد رحیم بنگلزئی عرفان علی اکبر علی لاشاری سمیت ڈویژنل افسران عبدالحمید پلال محمد ظفر ،سمندر خان کھوسہ امیر جان مگسی سید حسین شاہ، محمد سلیم کھوسہ فیروز علی ابڑو جہانگیر کھوسہ اور ایم ایس ڈاکٹر شوکت کھوسہ سمیت دیگر افسران موجود تھے ۔

(جاری ہے)

اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے کمشنر نصیر آباد طارق قمر بلوچ اور ڈی جی اینٹی کرپشن عبدالوحد کاکڑ نے کہا کہ ہم نہیں چاہتے کہ افسران گرفت کی زد میں ائیں افسران اپنے آفس ریکارڈ کو درست رکھیں اور اینٹی کرپشن کی جانب سے طلب کیے گئے ریکارڈ کی فراہمی کو یقینی بنائیں ۔ انہوں نے کہا کہ جو ٹھیکے داران درست معنوں میں کام نہیں کرتے ان کے خلاف کاروائی کے لیے اینٹی کرپشن کو مطلع کریں ، اینٹی کرپشن تمام دفاترز پر اچانک چھاپے مارنے کی مجاز ہے ۔

کوئٹہ میں شائع ہونے والی مزید خبریں