ؒپاکستان پیپلز پارٹی کے مرکزی سیکرٹری اطلاعات فیصل کریم خان کنڈی سے حاجی محمد رمضان اچکزئی کی اسلام آباد میں ملاقات

۵قائدعوام ذولفقار علی بھٹو کے دیئے گئے منشور اور اصولوں پر چلا کر ملک کی ترقی اور عوام کی خدمت کی جاسکتی ہے

منگل 23 اپریل 2024 21:15

کوئٹہ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 23 اپریل2024ء) پاکستان پیپلز پارٹی کے مرکزی سیکرٹری اطلاعات فیصل کریم خان کنڈی سے پی پی پی کے مزدور رہنما سابقہ ٹکٹ ہولڈر حاجی محمد رمضان اچکزئی نے پیپلز سیکرٹریٹ اسلام آباد میں ملاقات کی ملاقات میں آئی ایم ایف کی ڈکٹیشن کے ذریعے نجکاری مزدوروں کے آئینی اور قانونی حقوق کی پامالی اور حکومتوں کا اسٹیک ہولڈرز کی حیثیت سے مزدوروں سے بات چیت کرنے سے روگردانی موجودہ صورتحال میں پارٹی پالیسی پر بات چیت کی۔

(جاری ہے)

مزدور رہنما نے اٴْنہیں بتایا کہ پی ٹی آئی دھاندلی کی بات کرتی ہے آپ اٴْنہیں چیلنچ کرے کہ کوئٹہ کا حلقہ این اے 262کو کھولا جائے تو دودھ کا دودھ اور پانی کا پانی ہوجائے گا کہ کس طرح پی ٹی آئی نے یہ سیٹ ریٹرنگ آفیسر سے خرید کر ایک مزدور رہنما کو ہروایا۔مزدور رہنمانے انہیں بتایا کہ آنے والے وقتوں میں سیاست میں اٴْن لوگوں کاراج ہوگا جسکو عوام کی حمایت حاصل ہوگی اور پارٹی کو قائدعوام ذولفقار علی بھٹو کے دیئے گئے منشور اور اصولوں پر چلا کر ملک کی ترقی اور عوام کی خدمت کی جاسکتی ہے

کوئٹہ میں شائع ہونے والی مزید خبریں