کوئٹہ میں ناکام تجربات کے بجائے میونسپل سروسز کی بحالی کا کام شروع کیا جائے، کوئٹہ ڈیولپمنٹ محاذ

ةجناح روڈ پر سول ہسپتال کے سامنے کچرے کلچر کی اذیت مریضوں و شہریوں کے لئے عذاب ہے -کیو ڈی ایم

بدھ 24 اپریل 2024 20:20

&کوئٹہ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 24 اپریل2024ء) کوئٹہ ڈیولپمنٹ محاذ کیو ڈی ایم کے پالیسی بیان میں کہا گیا ہے کہ میونسپل سروسز کی بحالی اور بلدیاتی میکنزم تشکیل دینے کے بجائے کوئٹہ کو کب تک تجربات کا شکار بنائیں گے بلدیاتی اختیارات ہڑپ کرکے میونسپل سروسز کی فراہمی میں مجموعی ناکامی کا اعتراف کرلیا جائے اور وسائل کی ضیاع اور لوٹ کھسوٹ کا بازار گرم کرنے نہیں دیں گے پی ڈی ایم اے صوبے کا بدترین و بدنام محکمہ ثابت ہوا ہے، کوئٹہ میٹرو پولیٹن کارپوریشن کی ناکامی میں واحد و بنیادی وجہ بیوروکریسی کی چالبازیوں و بدنیتی کا اثر پذیری ہیں جس کے باعث معاشرتی اور اخلاقی اقدار پامال کردئیے گئے ہیں اور اب بلدیاتی نظام کو ناکام ثابت کرنے کے لئے غیر ضروری ہتھکنڈے استعمال شروع کردئیے گئے ہیں ضرورت اس امر کی ہے کہ کوئٹہ کو چھ ٹاؤن میونسپل کارپوریشن میں تقسیم کرکے فوری طور پر بلدیاتی انتخابات کرانے کا فیصلہ کیا جائے ورنہ جناح روڈ کو کچرے کا ڈھیر بنانے والے نااہل ایڈمنسٹریٹر کے خلاف سراپا احتجاج بنیں گے ان خیالات کا اظہار آج جناح روڈ کے ہنگامی دورے کے موقع پر کوئٹہ ڈیولپمنٹ محاذ کیو ڈی ایم کے مرکزی چیئرمین عبدالمتین اخونزادہ، سیکٹری کیو ڈی ایم نذر بڑیچ اور سیکٹری سیاسی امور فرید بگٹی و داد محمد بھیر نے عوامی وفود و تاجران اور متاثرہ خواتین و بچیوں اور سول ہسپتال کے سامنے مریضوں کے لواحقین سے گفتگو کرتے ہوئے کہا _عبدالمتین اخونزادہ نے کہا کہ صوبائی دارالحکومت ہونے کے باوجود بلدیاتی انتخابات کے التواء کا شکار لاکھوں انسانوں کے لئے ضروری فیصلے منتخب صوبائی حکومت کو کرنے چاہئیں کیو ڈی ایم کے سینٹرل ایگزیکٹو کمیٹی کا اجلاس 26 اپریل تین بجے سہہ پہر طلب کیا گیا ہے

کوئٹہ میں شائع ہونے والی مزید خبریں