۵نسیم الرحمن ملا خیل نے ہمیشہ مشیر اور کسی منصب کے بغیر لوگوں کی خدمت اور مدد کی ہے ، شیخ جعفر خان مندوخیل

بدھ 24 اپریل 2024 20:20

kکوئٹہ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 24 اپریل2024ء) پاکستان مسلم لیگ (ن) بلوچستان کے صدر شیخ جعفر خان مندوخیل نے کہا ہے کہ پارٹی ورکروں اور صوبے کے مسائل کے حل کے لئے اپنا کلیدی کردار ادا کرے گی ماحول کو بہتر بنانے کے لئے تمام دستیاب وسائل بروئے کار لائیں گے نسیم الرحمن ملا خیل نے ہمیشہ مشیر اور کسی منصب کے بغیر لوگوں کی خدمت اور مدد کی ہے اور اسی جذبے سے سرشار ہوکر پارٹی قیادت کی جانب سے دی جانے والی ذمہ داری نبھائیں گے۔

ان خیالات کا اظہار انہوں نے گزشتہ روز مشیر ماحولیات نسیم الرحمن ملا خیل کو ان کے دفتر میں کرسی پر بٹھانے کے موقع پر گفتگو کرتے ہوئے کیا۔ اس موقع پر سابق ایڈیشنل چیف سیکرٹری نصیب اللہ بازئی، محمد زمان ، چوہدری شبیر احمد ، حاجی شیر علی بنگلزئی سمیت دیگر بھی موجود تھے۔

(جاری ہے)

شیخ جعفر خان مندوخیل نے کہا کہ پاکستان مسلم لیگ (ن) کے سربراہ میاں محمد نواز شریف اور مرکزی صدر وزیر اعظم محمد شہباز شریف نے ایک پارٹی ورکر کو مشیر کی ذمہ داری سونپی ہے جس سے کارکنوں کے حوصلے بلند ہوئے ہیں اور لالہ نسیم الرحمن ملا خیل نے ہمیشہ کوئٹہ اور بلوچستان کے لوگوں کی بغیر کسی منصب کے خدمت اور مدد کی ہے ہمیں امید ہے کہ وہ اس منصب پر بیٹھ کر کوئٹہ اور صوبے کو ماحولیاتی آلودگی سے پاک کرنے اور لوگوں کو مسائل سے چھٹکارا دلانے کے لئے اپنا کلیدی کردار ادا کریں گے ان کی اور ان کے خاندان کی ہمیشہ سے سوشل اور سیاسی سمیت دیگر قبائلی فیصلوں کے حوالے سے مثبت خدمات رہی ہے وہ آنے والے وقت میں اپنی صلاحیتوں کو بروئے کار لاتے ہوئے بلوچستان کی بہتری کے لئے کردار ادا کریں گے۔

کوئٹہ میں شائع ہونے والی مزید خبریں