آل پاکستان کلرکس ایسوسی ایشن ایپکا بلوچستان کا صو بائی مجلس عا ملہ کا اجلاس 29اپر یل کو طلب

بدھ 24 اپریل 2024 20:40

کوئٹہ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 24 اپریل2024ء) آل پاکستان کلرکس ایسوسی ایشن ایپکا بلوچستان نے صو بائی مجلس عا ملہ کا اجلاس 29اپر یل کو طلب کرلیاہے۔ آل پاکستان کلرکس ایسوسی ایشن ایپکا بلوچستان کے ترجمان غلام سرور مینگل کے جاری کردہ بیان کے مطابق ایپکا بلوچستان کے صوبائی جنرل سکریٹری حاجی عبداللہ خان صافی نے ایپکا کے صوبائی مجلس عاملہ کا اجلاس 29 اپریل بروز سوموار صبح گیارہ بجے بمقام ڈی جی ہیلتھ آفس لنک سریاب روڑ کوئٹہ طلب کیا ہے صوبائی مجلس عاملہ کے اجلاس کے دوسیشن ہونگے پہلے سیشن کے صدارت ایپکا بلوچستان کے سابق صدر فخر ملازمین داد محمد بلوچ کرینگے جبکہ دوسرے سیشن کی صدارت ایپکا بلوچستان کے صدر حاجی اصغر بنگلزئی کرینگے جبکہ اجلاس کے ایجنڈا نمبر ?۔

(جاری ہے)

داد محمد بلوچ کی ریٹائرمنٹ پر انکے اعزاز میں الوداعی پروگرام کا انعقاد۔انتظامات وتاریخ کا تعین۔پوائنٹ نمبر 2 صوبائی الیکشن کیلے الیکشن کمشنر کی نامزدگی۔ودیگر تنظیمی امور پر بحث وفیصلہ کے داد محمد بلوچ صوبائی مجلس عاملہ سے تاریخی والوداعی خطاب کرینگے ایپکا بلوچستان کے صوبائی جنرل سکریٹری حاجی عبداللہ خان صافی نے تمام اضلاع کے صدور وجنرل سکریٹریز کو تحریدی ھدایت نامہ جاری کرتے ہو ے مجلس عاملہ کے تمام ممبران کو اجلاس میں اپنی شرکت یقینی بنانے کی ہدایت کی ہے۔

کوئٹہ میں شائع ہونے والی مزید خبریں