' جنرل الیکشن میں جس طرح جمعیت علماء اسلام کے مینڈیٹ پر ڈاکہ ڈالا گیا جس طرح جمعیت کے منتخب ممبران کی جیتی ہوئی سیٹیں چھین لی گئیں، مولانا عبدالواسع

بدھ 24 اپریل 2024 21:05

[کوئٹہ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 24 اپریل2024ء) جمعیت علماء اسلام بلوچستان کے صوبائی امیر مولانا عبدالواسع نے بات چیت کرتے ہوئے کہا کہ جنرل الیکشن میں جس طرح جمعیت علماء اسلام کے مینڈیٹ پر ڈاکہ ڈالا گیا جس طرح جمعیت کے منتخب ممبران کی جیتی ہوئی سیٹیں چھین لی گئیں دھاندلی کے ذریعے جمعیت کو پارلیمنٹ سے دور کرنے کیلئے جو پلائننگ کی گئی تھی، جمعیت علماء اسلام عوامی قوت کے ذریعے اس تمام منصوبے کا ناکام کرے گی، جمعیت علماء اسلام ملک میں جمہوریت کیلئے جدوجہد کررہی ہے، قائد جمعیت نے عوامی اسمبلی کے نام پر جو تحریک کا آغاز کیا ہے پشین کے مقام پر جو تاریخ ساز اجمتاع کے انعقاد سے یہ ثابت ہوا کہ عوام جمعیت علماء اسلام کے ساتھ ہے جمعیت بلوچستان کے عوام کی حقوق کی جنگ لڑ رہی ہے، صوبہ بھر کے عوام جمعیت علماء اسلام کے ساتھ ہے ملک بھر میں عوامی اسمبلی کے نام سے شروع ہونے والے تحریک میں بڑے بڑے اجتماعات کا انعقاد ہوگا، جس سے قائد جمعیت خطاب کرینگے۔

کوئٹہ میں شائع ہونے والی مزید خبریں