وزیر داخلہ بلوچستان میر ضیاء اللہ لانگو کا سینٹرل پولیس آفس کا دورہ، آئی جی پولیس عبدالخالق شیخ نے وزیر داخلہ بلوچستان کا استقبال کیا

جمعرات 25 اپریل 2024 20:20

کوئٹہ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 25 اپریل2024ء) وزیر داخلہ بلوچستان میر ضیاء اللہ لانگو نے سینٹرل پولیس آفس کا دورہ کیا ، آئی جی پولیس عبدالخالق شیخ نے وزیر داخلہ بلوچستان کا استقبال کیا۔ اس موقع پر پولیس کے چاق وچوبند دستے کی وزیر داخلہ کو سلامی دی جبکہ وزیر داخلہ نے یادگار شہداپولیس پر پھول چڑھائے اور فاتحہ خوانی بھی کی ۔

وزیر داخلہ کو آئی جی پولیس نے سینٹرل پولیس آفس میں قائم سیف سٹی کمانڈ اینڈ کنٹرول روم،پولیس لائبریری ،وومن ڈے کئیر سنٹر،پولیس آرکائیو سنٹر کا دورہ کروایا۔ نومنتخب وزیر داخلہ کو آئی جی پولیس بلوچستان عبدالخالق شیخ نے مختلف پراجیکٹس کے بارے تفصیلی بریفنگ دی ۔ وزیر داخلہ نے اجلاس کے شرکا سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ قیام امن اور عوام کا تحفظ ہر صورت یقینی بنایا جائے گا، دہشتگردوں کا نیٹ ورک ختم کرنے کے لیے پولیس اور دیگر اداروں کو چیک پوسٹ پر توجہ مرکوز کرنی ہوگی دہشت گردی کا شکار صوبے کو دہشت گردوں سے نجات دلانا ہوگی، وزیر اعلیٰ نے کہاکہ کسی قوم یا معاشرے کی تعمیر و ترقی کے لیے سب سے امن و امان کی صورتحال بہت اہم ہوتی ہے،صوبے کے امن کو پائیدار اور مستحکم بنانے میں پولیس کا کردار کلیدی حیثیت کا حامل ہے اور ہر سطح پر غیر جانبدار اقدامات عوام دوست ماحول کے فروغ کے لئے کمیونٹی پولیسنگ پر اس کی روح کے مطابق عملدرآمد سے پولیس کی مجموعی کارکردگی میں بہتری لائی جا سکتی ہے ۔

(جاری ہے)

اجلاس میں ڈی آئی جی کوئٹہ عبدالحئی عامر بلوچ ،ڈی آئی ہیڈکوارٹر قمرالحسن، ڈی آئی جی ٹیلی علی شیر جھکرانی ،ڈی آئی جی نصیر آباد ،ڈی آئی جی سبی ،ڈی آئی جی لورالائی ،ڈی آئی جی گوادر سمیت دیگر متعلقہ حکام نے شرکت کی ۔

کوئٹہ میں شائع ہونے والی مزید خبریں