بلوچستان میں عوام کی فلاح و بہبود کے حوالے سرکاری اداروں کے ساتھ ساتھ نجی اداروں کا کلیدی کردار ہے، گورنر بلوچستان ملک عبدالولی خان کاکڑ

جمعرات 25 اپریل 2024 22:30

کوئٹہ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 25 اپریل2024ء) گورنر بلوچستان ملک عبدالولی خان کاکڑ نے کہا کہ بلوچستان میں عوام کی فلاح و بہبود کے حوالے سرکاری اداروں کے ساتھ ساتھ نجی اداروں کا کلیدی کردار ہے. صوبے میں شہری اور دیہی علاقوں میں عوام کو تعلیم، صحت اور صاف پانی کی فراہمی کے حوالے انٹرنیشنل این جی اوز بالخصوص اقوام متحدہ کے اداروں کی کاوشیں قابل ستائش ہیں۔

انہوں نے کہا کہ سرکاری اداروں میں آفیسرز کی استعداد کار بڑھانے اور نئی نسل کو جدید مہارتیں سکھانے میں ہمیں انٹرنیشنل اداروں کی مدد و رہنمائی کی اشد ضرورت ہے۔ یہ بات انہوں نے اقوام متحدہ کے ترقیاتی پروگرام (یو این ڈی پی) کی اسسٹنٹ سیکرٹری جنرل اور ریجنل بیورو برائے ایشیا اینڈ پیسفک کی ڈائریکٹر کنی وگناراجا سے جمعرات کے روز گورنر ہاوس کوئٹہ میں ملاقات کے دوران بات چیت کرتے ہوئے کہی. اس موقع پر پاکستان میں تعینات ریذیڈنٹ نمائندہ یو این ڈی پی ڈاکٹر سیموئل رِزک ، ڈپٹی ریذیڈنٹ نمائندہ، یو این ڈی پی پاکستان وین نگوین، یو این ڈی پی سب آفس بلوچستان کے سربراہ ذوالفقار درانی، ایڈیشنل چیف سیکرٹری ڈویلپمنٹ عبدالصبور کاکڑ، صوبائی سیکرٹری پی اینڈ ڈی لعل جان جعفر اور پرنسپل سیکرٹری ٹو گورنر بلوچستان ہاشم خان غلزئی بھی موجود تھے۔

(جاری ہے)

گورنر بلوچستان نے کہا کہ بلوچستان کے مختلف شعبوں بلخصوص زراعت، معدنیات، لائیو اسٹاک اور ماہی گیری کے شعبوں کو جدید خطوط پر استوار کر کے ان سے استفادہ کرنے کی ضرورت ہے۔ انہوں نے کہا کہ ہم یواین ڈی پی اور اقوام متحدہ کے دیگر اداروں کی معاونت سے قدرتی آفات سے نمٹنے کی صلاحیت پیدا کر سکتے ہیں۔

کوئٹہ میں شائع ہونے والی مزید خبریں