بلوچستان بارشوں سے نقصانات سے متعلق پی ڈی ایم اے نے رپورٹ جاری کردی

ہفتہ 27 اپریل 2024 20:10

کوئٹہ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 27 اپریل2024ء) بلوچستان بارشوں سے نقصانات سے متعلق پی ڈی ایم اے نے رپورٹ جاری کردی رواں ماہ ہونے بارشوں کے دوران آسمانی بجلی اورچھتیں گرنے اور برساتی پانی میں بہہ جانے کے واقعات میں 21افراد جاں بحق اور 14 زخمی ہوئے ہلاکتیں سوراب،تفتان پشین، چمن، ڈیرہ بگٹی، لورالائی اور کیچ میں ہوئیںبارشوں سے صوبے میں 2161مکانات کو نقصان پہنچا251مکانات مکمل تباہ اور 1910مکانات کو جزوی نقصان پہنچا بارشوں سے 14 شاہراہوں اور 3 پلوں کو نقصان پہنچا بارشوں سی115مویشی ہلاک اور 62ایکڑ پر کھڑی فصلوں کو بھی نقصان پہنچا ۔

(جاری ہے)

بارشوں کا سلسلہ جاری ہے جس کی وجہ سے لوگوں کو زندگی گزارنے میں شدید مشکلات کا سامنا کرنا پڑرہا ہے۔

کوئٹہ میں شائع ہونے والی مزید خبریں