ش*ملک میں نیب کا ادارہ صرف سیاسی انتقام کے لیے بنایا گیا ہے، جمعیت نظریاتی

کرپشن اور بدعنوانیوں کا قلع قمع کرنے کے لیے مضبوط احتسابی نظام کی ضرورت ہے، مولانا عبدالقادر لونی

ہفتہ 27 اپریل 2024 22:00

؁کوئٹہ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 27 اپریل2024ء) مرکزی جمعیت علماء اسلام نظریاتی پاکستان کے امیر مولانا خلیل احمد مرکزی نائب امیر مولانا عبدالقادر لونی مرکزی سرپرست مولانا اجمل قادری مرکزی نائب امیر دوم مولانا سید چراغ الدین شاہ مرکزی ڈپٹی جنرل سیکرٹری نجیم خان ایڈوکیٹ جوائنٹ سیکرٹری مولانا محمودالحسن قاسمی مرکزی سیکرٹری اطلاعات سید حاجی عبدالستار چشتی مرکزی سیکرٹری مالیات حاجی حیات اللہ کاکڑ مفتی فداء الرحمٰن نے کہا کہ ملک میں کرپشن اور بدعنوانیوں کا قلع قمع کرنے کے لیے مضبوط احتسابی نظام کی ضرورت ہے کرپشن اور بدعنوانی سے ملک مسائل میں الجھا ہوا ہے ملک میں نیب کا ادارہ صرف سیاسی انتقام کے لیے بنایا گیا نیب پر کسی کا اعتماد نہیں بدقسمتی ہے کہ ملک میں احتساب کا ایسا نظام قائم نہیں ہو سکا، جس پر لوگوں کو اعتماد ہو کیونکہ نیب نے احتساب کو سیاسی مخالفین کے خلاف ہتھیار کی طور پر استعمال کیا گیا اور احتساب کے اداروں کو غیر سیاسی عزائم کی تکمیل کے لئے استعمال کرکے انہیں ہمیشہ کے لئے متنازع بنا دیا احتساب کے اس کمزور نظام نے بالآخر جمہوریت کو پنپنے نہیں دیا انہوں نے کہا کہ ملک کو بحران سے نجات کے لیے بلا امتیاز اور شفاف احتساب کا نظام قائم کرنے کے لیے پارلیمنٹ قانون سازی کریں احتساب کے نظام کو ان غیر سیاسی اور غیر مرئی قوتوں کے شکنجے سے آزاد کرانا ہوگا جس سے آئین اور جمہوری اداروں کو روندا گیا ملک میں جب تک احتساب کے آئینی اور جمہوری ادارے مضبوط نہیں ہوں گے تو ملک کو اسی طرح دونوں ہاتھوں سے لوٹتے رئینگی اور قرضوں کا بوجھ قوم کو اٹھا پڑیگا اور ملک میں مقدس گائے کا تصور ختم ہونے سے احتسابی نظام میں شفافیت آسکتی ہے۔

کوئٹہ میں شائع ہونے والی مزید خبریں