ڈپٹی کمشنر کوئٹہ کی زیرِ صدارت سکولوں کے مسائل کے متعلق اجلاس کا انعقاد

منگل 30 اپریل 2024 19:38

کوئٹہ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 30 اپریل2024ء) ڈپٹی کمشنر کوئٹہ کی زیرِ صدارت سکولوں کے مسائل کے متعلق اجلاس منعقد ہوا۔ اجلاس میں تمام سکولوں کے اساتزہ کی تفصیلات ، مسلسل غیر حاضر رہنے والے اساتذہ کے بارے رپورٹ اور پی ایس ڈی پی سکیمات کے بارے تفصیلات پیش کی گئیں۔

(جاری ہے)

ڈپٹی کمشنرنے کہا کہ سکولوں کے مسائل ترجیحی بنیادوں پر حل کیے جائیں گے اور مسلسل غیر حاضر 13 اساتذہ کو نوکری سے فارغ کیا جائے گا اور متعدد اساتذہ کی تنخواوں میں کٹوتی کی جائے گی۔

متعلقہ عنوان :

کوئٹہ میں شائع ہونے والی مزید خبریں