۹وزیر اعلی بلوچستان میر سرفراز بگٹی کا ازلان شاہ کپ میں پاکستان ہاکی ٹیم کی مجموعی کارکردگی پر مسرت کا اظہار

ہفتہ 11 مئی 2024 22:40

۸کوئٹہ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 11 مئی2024ء) وزیر اعلی بلوچستان میر سرفراز بگٹی نے ازلان شاہ کپ میں پاکستان ہاکی ٹیم کی مجموعی کارکردگی پر مسرت کا اظہار کرتے ہوئے کہا ہے کہ ہار جیت کھیل کا حصہ ہے، ٹیم کا جذبہ اور فائٹنگ سپرٹ نے قوم کے دل جیت لیے ہیں یہاں جاری ایک بیان میں وزیر اعلی بلوچستان نے کہا کہ ہاکی ٹیم فائنل میچ تک ناقابل شکست رہی، یہ حوصلہ افزا بات ہے 13 سال بعد سلطان ازلان شاہ ہاکی کپ کے فائنل میں پہنچنا ہی ایک بڑا سنگ میل ہیکھلاڑیوں کا ٹیم ورک اور لڑنے کا جذبہ ہاکی کے کھیل کی اڑان اور روشن مستقبل کی امید ہے وزیر اعلی نے کہا اس نمایاں کارکردگی پر پاکستان ہاکی فیڈریشن کے صدر میر طارق بگٹی، سیکرٹری جنرل رانا مجاہد علی مبارک باد کے مستحق ہیں ہاکی فیڈریشن نے ازلان شاہ کپ میں نمایاں کارکردگی کا مظاہرہ کرکے کھویا ہوا مقام بحال کیا، وزیر اعلی نے یقین دلایا کہ بلوچستان میں ہاکی کے فروغ کیلئے بھی صوبائی حکومت ہر ممکن تعاون کرے گی چیف منسٹر گولڈ کپ کے انعقاد سمیت ہاکی لیگ پر معاونت کریں گے۔

کوئٹہ میں شائع ہونے والی مزید خبریں