چمن باڈر معاملے کا پر امن حل چاہتے ہیں صوبائی وزیر داخلہ میر ضیاء اللہ لانگو

اتوار 12 مئی 2024 23:10

کوئٹہ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 12 مئی2024ء) وزیرداخلہ بلوچستان میرضیاء اللہ لانگو اور سپیکر بلوچستان اسمبلی عبدالخالق اچکزئی کی قیادت میں اعلی سطح وفد ضلع چمن پہنچ گیا ۔سپیکر اور وزیرداخلہ کا ڈپٹی کمشنر چمن راجہ اطہر عباس سمیت دیگر افسران نے مہمانوں کا استقبال کیا اس موقع پر ایڈیشنل چیف سیکریٹری داخلہ زاہد سلیم بھی ان کے ہمراہ موجود تھےوزیرداخلہ میرضیاء اللہ لانگو کی قیادت میں وفدپاک افغان بارڈ چمن کی صورتحال سے متعلق جائزہ لینے کے لئے پہنچا۔

(جاری ہے)

وزیراعلیٰ بلوچستان نے چمن باڈر سےمتعلق معاملہ بات چیت کے ذریعے تصفیہ طلب امور حل کرنے کی ہدایت کی تھی حکومتی وفد اور چمن کے قبائلی،سیاسی،مذہبی اور سماجی رہنماوں کا جرگہ جاری ہےجرگے میں چیمبرز آف کامرس،تاجران سول سائٹی سمیت تمام سٹیک ہولڈرز بھی موجود ہےجرگہ ڈپٹی کمشنر کمپلیکس میں جاری ہے ۔قبائلی عمائدین نے چمن صورتحال سے متعلق حکومتی وفد کو آگاہ کیا۔اس موقع پر وزیر داخلہ نے کہا کہ ہم سب کو ملکر اس مسئلے کا حل نکالنا ہوگا ہم اس مسئلے کو سنجیدگی سے حل کرنا چاہتے ہیں جس کیلئے وزیراعلیٰ بلوچستان کی زیرصدارت چمن باڈر کے معاملے پراہم اجلاس بھی ہوا جس کی ہدایات کی روشنی میں ہم یہاں پرآئے ہیں ۔

کوئٹہ میں شائع ہونے والی مزید خبریں