پشتونخواملی عوامی پارٹی نے 12 مئی 2007 سانحہ کراچی کے شہدائے کوان کی 17ویں برسی کے موقع پر زبردست خراج عقیدت پیش کیا

پیر 13 مئی 2024 22:40

bکوئٹہ+لندن (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 13 مئی2024ء) پشتونخواملی عوامی پارٹی برطانیہ کے جاری کردہ بیان میں 12 مئی 2007 سانحہ کراچی کے شہدائے کوان کی 17ویں برسی کے موقع پر زبردست خراج عقیدت پیش کیا گیا ہے ۔ بیان میں کہا گیا ہے کہ آئین کی بالادستی ،جمہوریت اور قانون کی حکمرانی کیلئے سیاسی جمہوری جدوجہد کے دوران ملک کے آمرانہ حکمرانوں کی ظلم وجبر کی پشتونخوامیپ نے نہ صرف مذمت کی بلکہ ہر دور میں عملی طور پر پارٹی کے بانی خان شہید عبدالصمد خان اچکزئی اور پھر پارٹی چیئرمین ملی مشر محمود خان اچکزئی کی قیادت میں ملک کے جمہوری سیاسی تحریکوں میں صف اول کا کردارادا کیا ہے اور آئندہ بھی کرتی رہیگی ۔

بیان میں کہا گیا ہے کہ 12 مئی کو ایک آمر کے حکم پر مسلح عناصر نے سرعام اُس وقت کے معذول چیف جسٹس افتخار چوہدری کے استقبالیہ جلوس پر فائرنگ شروع کردی اور نتیجے میں پشتونخوامیپ کے کارکن مہتاب خان آفریدی سمیت درجنوں شہید ، سینکڑوں زخمی ہوئے ۔

(جاری ہے)

اس دن پشتونوں کے جائیدادوں ، املاک ، ٹرانسپورٹ کو نہ صرف جلایا گیا بلکہ انہیں کروڑوں اربوں روپے کے نقصانات سے دوچار کیا گیا ۔

بیان میں کہا گیا ہے کہ 12مئی کے شہدا کے خون پر سودا کرنیوالے نہ صرف 12 مئی کے شہدا ، ان کے خاندانوں بلکہ آئین کی بالادستی ، جمہورکی حکمرانی کیلئے ملک میں پہلے روز سے جاری سیاسی جمہوری جدوجہد کے دوران اپنی جانوں کو قربان کرنیوالے تمام کارکنوں کے بھی مجرم ہیںجس کا احتساب عوام خود کریگی ۔ بیان میں کہا گیا ہے کہ پشتونخواملی عوامی پارٹی آج بھی برملا یہ کہتی ہے کہ 12مئی کے شہدا کے قاتلوں کو کیفرکردار تک نہیں پہنچایا گیا اور وہ آج بھی آزاد ہیں اور ملک میں آئین کی بالادستی، جمہور کی حکمرانی ، قومی برابری پر مبنی حقیقی فیڈریشن ، پارلیمنٹ کی خودمختاری، عوام کے حق رائے دہی کی آزادی ، عدلیہ ومیڈیا کی آزادی سے مسلسل انکاری ہیں اور یہ راستہ ملک کو مزیدمشکلات وبحرانوں سے دوچار کریگا۔

بیان میں پشتونخوا ملی عوامی پارٹی اپنے محبوب چیئرمین ملی مشر محمود خان اچکزئی کی سربراہی میں ملک کے ہر جمہوری تحریک میں صف اول کا رول ادا کرتے ہوئے اپنے اصولی موقف ، بیانیہ پر قائم ہے اور یہی بیانیہ ملک کی نجات دہندہ کا باعث بنے گی ۔ بیان میں چمن پرلت دھرنے کو زبردستی غیر آئینی ، غیر جمہوری طور پر ختم کرنے کی سازش کی مذمت کرتے ہوئے اسے پشتونوں کے ساتھ نا انصافی کی بدترین مثال قرار دیا گیا ہے ایک جانب ان کی معاشی قتل عام کی جارہی ہے اور دوسری جانب ان سے احتجاج کا حق بھی چھینا جارہا ہے ۔ پشتونخوامیپ برطانیہ کے کارکن چمن پرلت کے شرکاء اور پشتونوں کی اقتصادی ، معاشی قتل عام کے خلاف بھرپور آواز بلند کریگی ۔

کوئٹہ میں شائع ہونے والی مزید خبریں