چیئرمین نیب لیفٹیننٹ(ر)نذیر احمد کا بلوچستان کے حوالے سے اقدامات و دلچسپی خوش آئند ہے ، محمد آصف ترین

بدھ 15 مئی 2024 23:17

کوئٹہ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 15 مئی2024ء) چیئرمین نیب لیفٹیننٹ(ر)نذیر احمد کا بلوچستان کے حوالے سے اقدامات و دلچسپی خوش آئند ہے نیب کے زہر اہتمام انتظامیہ، بیوروکریسی اور بزنس کمیونٹی کے کامیاب مشترکہ اجلاس کا کریڈٹ ڈی جی نیب بلوچستان اظہار احمد اعوان کو جاتا ہے قومی احتساب بیورو کا گوادر میں سب افس کا افتتاح وقت کی اہم ضرورت ھے پیٹرن ان چیف چیمبر آف کامرس اینڈ انڈسٹری پشین ( PCCI ) ایگزیکٹو ممبر فیڈریشن آف پاکستان چیمبر آف کامرس اینڈ انڈسٹری( FPCCI ) محمد آصف ترین نے پشین چیمبر آف کامرس اینڈ انڈسٹری کے ایگزیکٹو ممبران کیساتھ ملاقات کے بعد میڈیا سے بات چیت کرتے ہوئے کہی کہ ملک اس وقت تاریخ کے بدترین ترین معاشی و سیاسی عدم استحکام کا شکار ھے اس صورتحال میں انتظامیہ، بیورو کرسیی اور تاجر کمیونٹی کے اولین ترجیح وطن عزیز کی ترقی و کامیابی ھے ہر ذی شعور شہری اس حقیقت سے باخبر و اگاہ ھے کہ کرپشن اور اختیارات کی غیر منصفانہ تقسیم کے سبب ملک ان مشکلات سے دو چار ھے جسکی وجہ سے عوام اور بزنس کمیونٹی نے سرکاری محکموں، انتظامیہ و بیورو کریسی کے حوالے سے عدم اعتماد کا اظہار کیا ھے لیکن اسکے برعکس قومی احتساب بیورو کا کرپشن کے خاتمے اور اختیارات کی غیر منصفانہ تقسیم کے حوالے سے مثبت اقدامات قابل تحسین ہے انہوں نے مزید کہا کہ پہلی مرتبہ چئیرمین قومی احتساب بیورو لیفٹیننٹ(ر )نذیر احمد احمد کا بلوچستان کے حوالے سے خصوصی دلچسپی اور اقدامات انکی بلوچستان سے محبت کی دلیل و عکاس ھے علاوازیں ڈی جی نیب بلوچستان اظہار احمد اعوان کی بلوچستان کے ترقی کے حوالے خدمات ، جدوجہد، ترجیحات و اقدامات قابل تحسین ہے جس کے بہترین نتائج مستقبل قریب میں نظر آئینگے بالخصوص قومی احتساب بیورو کا گوادر میں سب افس کا افتتاح جس میں چئیرمین نیب ، ڈی جی نیب بلوچستان کا انتظامیہ ، بیوروکریسی اور بزنس کمیونٹی کے ساتھ مشترکہ اجلاس، مسائل کے حل ،وسائل میں اضافے ، کرپشن کے خاتمے اور اختیارات کی غیر منصفانہ تقسیم کے حوالے سے اہم سنگ میل ثابت ہوگا ۔

کوئٹہ میں شائع ہونے والی مزید خبریں