بلوچستان میں سازش کے تحت لیگی رہنمائوں کو دیوار سے لگانے کی سازشیں کی جارہی ہیں جس کی کسی صورت اجازت نہیں دیں گے، لیا قت راجپو ت

بدھ 15 مئی 2024 23:25

کوئٹہ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 15 مئی2024ء) پاکستان مسلم لیگ(ن) کے سینئر رہنما لیاقت راجپوت کی زیرصدارت مسلم لیگ(ن ) کے کارکنوںکاایک اجلاس پارٹی کے سینئر رہنماچوہدری نعیم کریم کے رابطہ آفس میں منعقد ہوا۔ اجلاس سے اشرف جاوید کرد، شبیر غوری ،طارق بٹ ایڈووکیٹ، شیخ عامر اوردیگر نے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ بلوچستان میں ایک سازش کے تحت مسلم لیگ(ن)کے سینئر رہنماوں کو دیوار سے لگانے کی سازشیں کی جارہی ہیں جس کی کسی بھی صورت اجازت نہیں دیں گے۔

انہوں نے کہا کہ مسلم لیگ(ن) کے سینئر ساتھی مشکل وقت میں پارٹی کے قائد میاں محمدنواز شریف اور وزیراعظم میاں محمدشہباز شریف کے شانہ بشانہ کھڑے رہے ۔انہوں نے کہاکہ عام انتخابات کے موقع پر بھی پارٹی کے سینئر رہنماوں کو نظرانداز کرکے من پسند افراد کو پارٹی ٹکٹ جاری کئے گئے جس سے سینئر ساتھیوں میں مایوسی پھیلی۔

(جاری ہے)

انہوں نے کہا کہ مسلم لیگ(ن) کے سینئر ساتھی پاکستان مسلم لیگ(ن) کے قائد وسابق وزیراعظم میاںمحمدنوازشریف کی قیادت پر بھرپور اعتمادکااظہارکرتے ہیں اورانکے شانہ بشان کھڑے ہیں اورآنے والے وقتوں میں مسلم لیگ(ن) کے ورکروں کو متحد کرکے پارٹی کو منظم کریں گے ۔

انہوں نے کہاکہ سانحہ 9مئی میںملوث عناصرکسی بھی رعایت کے مستحق نہیں ہیں انکے خلاف قانون کے مطابق کارروائی عمل میں لائی جانی چاہئے۔انہوں نے کہاکہ مسلم لیگ(ن) کے کارکن اورعوام کسی کوبھی اپنے اداروںکے خلاف مہم جوئی کی اجازت نہیں دیں گے اورایسے عناصر کے سامنے سیسہ پلائی ہوئی دیوار بن کر کھڑے ہونگے۔

کوئٹہ میں شائع ہونے والی مزید خبریں