پل پل بدلتی دنیا میں تعلیم کیساتھ مہارت کی اہمیت بھی برابر بڑھتی جا رہی ہے ،گو ر نر بلو چستان

ہمارے نوجوان جدید مہارتیں سیکھے بغیر جدید سائنس اینڈ ٹیکنالوجی سے صحیح طور پر مستفید نہیں ہو سکتے،شیخ جعفر خان مندخیل

جمعرات 16 مئی 2024 20:45

کوئٹہ(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 16 مئی2024ء) گورنر بلوچستان شیخ جعفر خان مندوخیل نے کہا ہے کہ پل پل بدلتی دنیا میں تعلیم کے ساتھ ساتھ مہارت کی اہمیت برابر بڑھتی جا رہی ہی. ہمارے نوجوان جدید مہارتیں سیکھے بغیر جدید سائنس اینڈ ٹیکنالوجی سے صحیح طور پر مستفید نہیں ہو سکتے۔

(جاری ہے)

انہوں نے کہا کہ ٹیکنالوجی دراصل ہر قسم کی معاشی اور معاشرتی ترقی کی اساس ہوتی ہے اور جدید ٹیکنالوجی اختیار کرنے اور ان سے واقفیت پیدا کرنے کے بعد ہی تعمیر و ترقی کی نئی راہیں متعین ہو سکتی ہیں.

ان خیالات کا اظہار انہوں نے جمعرات کے روز گورنر ہاوس کوئٹہ میں مختلف وفود سے ملاقات کے دوران گفتگو کرتے ہوئے کیا. وفود سے الگ الگ ملاقات سابق وائس چانسلر صاحبان بریگیڈیئر آغا احمد گل، انجینئر فاروق بازئی، سابق صوبائی وزراء سلطان ترین، میر عمر جمالی، سابق اراکین صوبائی اسمبلی اختر حسین لانگو، احمد نواز بلوچستان، عبدالمتین اخوندزادہ، میر عمران جتک اور ایڈوکیٹ نصیب کاکڑ شامل تھی.

اس موقع پر گورنر بلوچستان شیخ جعفر خان مندوخیل نے کہا کہ وزیراعظم پاکستان کی جانب سے نئی نسل کو جدید مہارتیں سکھانے کا پروگرام بہت شاندار ہے جس سے بھرپور استفادہ کرنا بہت ضروری ہی. علاوہ ازیں صوبائی سطح پر کئی فنی و تیکنیکی ادارے ہیں جن کی مکمل فعالیت سے بیروزگاری میں بھی کمی لائی جا سکتی ہے۔

کوئٹہ میں شائع ہونے والی مزید خبریں