جدید ٹیکنالوجی سے واقفیت پیدا کرکےہی تعمیر و ترقی کی نئی راہیں متعین ہو سکتی ہیں،گورنربلوچستان

جمعرات 16 مئی 2024 22:20

کوئٹہ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 16 مئی2024ء) گورنربلوچستان شیخ جعفر خان مندوخیل نے کہا ہے کہ پل پل بدلتی دنیا میں تعلیم کے ساتھ ساتھ مہارت کی اہمیت برابر بڑھتی جا رہی ہے، ہمارے نوجوان جدید مہارتیں سیکھے بغیر جدید سائنس اینڈ ٹیکنالوجی سے صحیح طور پر مستفید نہیں ہو سکتے۔ان خیالات کا اظہار انہوں نے جمعرات کے روز گورنر ہائوس کوئٹہ میں مختلف وفود سے ملاقات کے دوران گفتگو کرتے ہوئے کیا۔

انہوں نے کہا کہ ٹیکنالوجی ہر قسم کی معاشی اور معاشرتی ترقی کی اساس ہوتی ہے اور جدید ٹیکنالوجی اختیار کرنے اور اس سے واقفیت پیدا کرنے کے بعد ہی تعمیر و ترقی کی نئی راہیں متعین ہو سکتی ہیں۔ گورنر بلوچستان نے کہا کہ وزیراعظم پاکستان کی جانب سے نئی نسل کو جدید مہارتیں سکھانے کا پروگرام بہت شاندار ہے جس سے بھرپور استفادہ کرنا بہت ضروری ہے۔

(جاری ہے)

علاوہ ازیں صوبائی سطح پر کئی فنی وتکنیکی ادارے ہیں جن کی مکمل فعالیت سے بیروزگاری میں بھی کمی لائی جا سکتی ہے۔وفود سے الگ الگ ملاقات میں سابق وائس چانسلرز بریگیڈیئر آغا احمد گل، انجینئر فاروق بازئی، سابق صوبائی وزراءسلطان ترین، میر عمر جمالی، سابق اراکین صوبائی اسمبلی اختر حسین لانگو، احمد نواز بلوچستان، عبدالمتین اخوندزادہ، میر عمران جتک اور ایڈوکیٹ نصیب کاکڑ شامل تھے۔

کوئٹہ میں شائع ہونے والی مزید خبریں