ً102 سال پرانی گاڑی کے ساتھ ستر سالا جوڑا لندن سے براراستہ ایران تفتان بارڈر پہنچ گئے۔

جمعرات 23 مئی 2024 22:10

xکوئٹہ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 23 مئی2024ء) 70 سال سے زیادہ عمر کے ٹورسٹ آسٹریولی جوڑا 102 سال پرانی گاڑی کے ساتھ بروز جمعرات پاک ایران سرحدی شہر تفتان بارڈر سے پاکستان میں داخل تفصیلات کے مطابق لینگے رچرڈ اور ان کی اہلیہ بیورلی ایک آسٹریلوی جوڑا ہے دونوں کی عمر 70 سال ہے وہ ایک سو دو سال پرانی گاڑی کے ساتھ لندن سے روانہ ہوکر ملبورن تک اپنا سفر ختم کرینگے ذرائع کے مطابق بروزجمعرات 22 مئی کو ایران کے راستے سے پاکستان میں داخل ہوکر تفتان بارڈر سے سخت سیکورٹی میں انھیں دالبندین پہنچا دیا جائے گا اور 25 تا 26 مئی کو بلوچستان سے نکل کر پنجاب میں داخل ہونگے 1922 ماڈل کار کے ساتھ 24 مئی تک کوئٹہ پہنچ جائینگے 102 سال پرانی گاڑی کے ساتھ ستر سال کے آسٹریولی جوڑا کی اتنی تحویل سفر اپنی مثال آپ ہے آسٹریولی جوڑا کو پاک ایران شاہراہ پر محفوظ سفر کے لیئے متعلقہ اضلاع کے انتظامیہ نے سخت سیکورٹی کے انتظامات کیئے ہیں تاکہ محفوظ طریقے سے جوڑا اپنی سفر کو آگے جاری رکھ سکیں ۔

کوئٹہ میں شائع ہونے والی مزید خبریں