بلوچستان کے بیشتر علا قوں میں موسم خشک ، مشرقی اضلا ع میں موسم شدید گرم رہے گا، محکمہ موسمیات

جمعہ 9 جون 2023 16:09

بلوچستان کے بیشتر علا قوں میں موسم خشک ، مشرقی اضلا ع میں موسم شدید گرم رہے گا، محکمہ موسمیات
کوئٹہ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 09 جون2023ء) بلو چستان کے بیشتر علا قوں میں موسم خشک اور مشرقی اضلا ع میں شدید گرم رہے گا ،تربت میں پارہ 46ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ، صوبے کے بعض مقامات پر گرج چمک کے ساتھ بارش کا امکان ہے۔

(جاری ہے)

محکمہ موسمیات کے مطابق بلو چستان کے مختلف علا قوں میں موسم شدید گرم اور مرطوب رہے گا ، تاہم بارکھان، موسی ،خیل،لسبیلہ، آواران، قلات، خضدار، زیارت اور اس کے گردونواح میں چند مقا مات پرتیز ہواوں اور گرج چمک کے ساتھ بارش کا امکان ہے۔

بلو چستان کے جنوبی اور مشر قی اضلاع اس وقت شدید گرمی کی لپیٹ میں ہیں سب سے زیادہ درجہ حرارت تربت میں 46،سبی میں 45 ڈگری تک جا پہنچا ،جبکہ وادی کو ئٹہ 35, گوادر 36،قلات 33زیارت 28،تربت 46، سبی 45جیونی 36،نو کنڈی 45ڈگری سینٹی گر یڈ ریکارڈ کیا گیا۔محکمہ موسمیات کے مطابق بلو چستان کے علا قے بارکھان، موسی خیل،لسبیلہ، آواران، قلات، خضدار، زیارت میں تیز ہواوں اور گرج چمک کے ساتھ بارش کا امکان ہے۔

کوئٹہ میں شائع ہونے والی مزید خبریں