معروف ٹک ٹاکر عادل راجپوت کی موت کی خبر جھوٹی نکلی

اہلیہ نے اپنے فالوورز بڑھانے کیلئے شوہر کی موت کی جھوٹی خبر پھیلائی، عوام نے ٹک ٹاک جوڑی کو گرفتار کرنے کا مطالبہ کر دیا

muhammad ali محمد علی منگل 15 ستمبر 2020 19:33

معروف ٹک ٹاکر عادل راجپوت کی موت کی خبر جھوٹی نکلی
رحیم یار خان (اردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار۔15 ستمبر 2020ء) معروف ٹک ٹاکر عادل راجپوت کی موت کی خبر جھوٹی نکلی، اہلیہ نے اپنے فالوورز بڑھانے کیلئے شوہر کی موت کی جھوٹی خبر پھیلائی، عوام نے ٹک ٹاک جوڑی کو گرفتار کرنے کا مطالبہ کر دیا۔ تفصیلات کے مطابق ٹک ٹاک پر مزید شہرت حاصل کرنے کیلئے رحیم یار خان سے تعلق رکھنے والی مشہور خاتون ٹک ٹاکر نے انتہائی شرمناک حرکت کر ڈالی۔

میڈیا رپورٹس کے مطابق منگل کے روز معروف ٹک ٹاکر عادل راجپوت کی اہلیہ کی ویڈیو سامنے آئی جس میں اس نے بتایا کہ اس کا شوہر ایک ٹریفک حادثے میں جاں بحق ہوگیا۔

اس ویڈیو میں خاتون مسلسل رونے کی اداکاری کرتی رہی اور یوں دکھایا جیسے وہ بہت ہی صدمے کی حالت میں ہے۔ تاہم اب یہ خبر جھوٹی نکلی ہے۔

(جاری ہے)

خاتون نے محض ٹک ٹاک فالوورز کی تعداد بڑھانے کیلئے اپنے شوہر مشہور ٹک ٹاکر عادم راجپوت کی موت کی جھوٹی خبر پھیلائی۔

ٹک ٹاک جوڑی کی اس شرمناک حرکت پر عوام شدید سیخ پا ہیں۔ عوام کی جانب سے مطالبہ کیا جا رہا ہے کہ اس شرمناک حرکت پر ٹک ٹاک جوڑی کے خلاف سخت ترین ایکشن لیا جائے۔ لوگوں کی اکثریت کا مطالبہ ہے کہ اس ٹک ٹاک جوڑی کو فوری گرفتار کیا جائے۔ واضح رہے کہ عادل راجپوت کا شمار ٹک ٹک کے مشہور سٹار میں ہوتا ہے جو اپنی اہلیہ کے ساتھ ٹک ٹاک ویڈیوز بناتا ہے۔

دونوں میاں بیوی ٹک ٹاکرز چند ہی مہینوں میں شہرت کی بلندیوں پر پہنچ گئے تھے۔ عادل راجپوت کے ٹک ٹاک پر 2.6 ملین فالورز ہیں جب کہ ان کی اہلیہ کے بھی ٹک ٹاک پر لاکھوں فالورز ہیں۔ دونو ں کی حقیقی جوڑی کو ٹک ٹاک پر بہت پسند کیا جاتا ہے۔ تاہم اتنی شہرت کے باوجود دونوں میاں بیوی نے اپنے فالوورز مزید بڑھانے کیلئے شرمناک طریقہ اختیار کیا اور اب بات ان کی گرفتاری کے مطالبے تک جا پہنچی ہے۔

متعلقہ عنوان :

رحیم یار خان میں شائع ہونے والی مزید خبریں