رحیم یار خان ،میت کی چار پائی کو نہر کے اندر سے گزار کر قبرستان میں دفنانے کی ویڈیو وائرل، صوبائی وزیر کا نوٹس

ہفتہ 18 ستمبر 2021 16:33

رحیم یار خان ،میت کی چار پائی کو نہر کے اندر سے گزار کر قبرستان میں دفنانے کی ویڈیو وائرل، صوبائی وزیر کا نوٹس
رحیم یار خان (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 18 ستمبر2021ء) صوبائی وزیر خزانہ پنجاب کے انتخابی حلقہ رکن پور تاج پور پیر والا میں نہر پر پل نہ ہونے پر علاقہ مکینوں کا میت کی چار پائی کو نہر کے اندر سے گزار کر قبرستان میں دفنانے کی ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل ہونے پر صوبائی وزیر خزانہ ہاشم خواں بخت کا ڈپٹی کمشنر ڈاکٹر خرم شہزاد کو نہر پر فوری طور پر پل بنانے کے احکامات جاری ر دیئے ۔

(جاری ہے)

تفصیلات کے مطابق رحیم یارخان میں وفاقی وزیرمخدوم خسروبختیاراورصوبائی وزیرخزانہ مخدوم ہاشم جواں بخت کے حلقے میں رکن پورکے نواحی علاقے تاج پورپیروالامیں میت کوقبرستان تک پہنچانے کیلئے میت چار پائی کی نہرسے لیجانیکی ویڈیوسوشل میڈیاپروائرل ہوگئی نہرکے اوپرپل کئی کو میٹر دور ہونے سے درجنوں بستیوں کے علاقہ مکینوں کومشکلات کا سامنا کرنا پڑتاہے ذرائع کے مطابق اس خبرپرصوبائی وزیرخزانہ مخدوم ہاشم جواں بخت کانوٹس ڈپٹی کمشنرکوفوری پل کی تعمیرکے احکامات جاری کردئیے۔

رحیم یار خان میں شائع ہونے والی مزید خبریں